پنج شنبه 01/می/2025

امریکا

امریکا سفارت خانہ بیت المقدس کرنے کی حماقت سے باز رہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست میں قائم اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

امریکا میں مسلمانوں سے نسل پرستانہ سلوک کا سلسلہ جاری

امریکا میں گذشتہ کچھ عرصے سے مسلمان باشندوں کے خلاف نسل پرستانہ اور مذہبی منافرت پرمبنی واقعات کے ظہور پذیر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی امریکی ریاست ’یوٹا’ میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے جس میں ایک اسکول کی خاتون بس ڈرائیور نے ایک مسلمان طالبہ کو حجاب پہننے پر بس سے دو بار اتار دیا۔

امریکا نے سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اسرائیل میں قائم کردہ سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لیے جگہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ امکان ہے کہ بیت المقدس میں قائم امریکی قونصلیٹ ہی کو سفارت خانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

امریکا: فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے لیے بہترین ڈاکٹر کا ایوارڈ

امریکی ریاست ورجینیا میں انٹرنل مارشل اسپتال یونیورسٹی کی جانب سے فلسطینی خاتون فزیشن جنان الشاعر کو رواں ماہ کی بہترین ڈاکٹر ہونے کا ایوارڈ جاری کیا ہے۔

امریکا:انتقال اقتدارکا عبوری مرحلہ فلسطین میں یہودی آبادکاری کا طوفان

امریکا میں صدارتی انتخابات اوران کے نتیجے میں ری پبلیکن پارٹی کے اسرائیل نواز ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے صہیونی ریاست کی رگوں میں ایک نیا خون دوڑا دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی نئی راہ ہموار کی ہے جس نے فلسطینی قوم کو ایک نئی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

امریکامیں 16 سال تک قید رہنے والا فلسطینی رہائی کے بعد موریتانیہ منتقل

امریکا کی جیل میں سولہ سال تک قید رہنے والے ایک فلسطینی راشد الزغاری کو رہائی کے بعد افریقی ملک موریتانیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر کی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر رون ڈیرمر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور امریکا اسرائیل تعلقات سمیت یگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت نے روسی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

حال ہی میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ٹرمپ کی جیت نے روسی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کا قبلہ درست کریں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی خیر کی توقع نہیں ہے۔ تاہم حماس نو منتخب امریکی صدر مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کا قبلہ درست کریں اور فلسطینی قوم کو انصاف دلائیں۔

عُثمانی فوج کی شکست کی متنازع تصویر پر ترکی کا امریکا سے شدید احتجاج

ترکی کی حکومت نے امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ایک متنازع تصویر پر امریکی حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع تصویر تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔