شنبه 16/نوامبر/2024

امریکا

امریکا کی سوڈان کو پابندیاں اٹھانے کی آڑ میں‌ بلیک میل کرنے کی سازش

سوڈانی عبوری وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان سے کہا تھا کہ سوڈان کی حکومت پہلے اسرائیل کو تسلیم کرے اور اس کے بعد سوڈان کا نام دہشت گردی پھیلانے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے گا۔ مبصرین اور سوڈانی سیاسی قیادت نے امریکی وزیر خارجہ کےانداز کو خرطوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔

امریکاوعرب ملک تعاون نہ کرتے تو فلسطینی ہمیں بے دخل کردیتے:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امارات کے ساتھ معاہدے پر ہم سب بہت خوش ہیں۔ اس پیش رفت سےمشرق وسطی میں سیاحت اور تجارت کے راستے کھل گئے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کا دائرہ بھی مزید وسیع ہوگا۔

امریکا کے ساتھ کشیدگی، چین کی اسرائیل پر پابندیوں کے خدشات

گذشتہ کچھ عرصے سے جہاں ایک طرف امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے وہیں امریکا کے سب سے بڑے اور مضبوط اتحادی اسرائیل کے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

امارات کودفاع کے لیے جدید دفاعی آلات دیں گے:پومپیو

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی اطلاع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو درپیش خطرات سے دفاع امریکا کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا متحدہ عرب امارات کو ایرانی خطرے سے بچائو کے لیے جدید دفاع آلات اور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

امریکا: فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خودمختاری کیلئے مدد روکنے کا بل پیش

امریکا کی مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک امریکی نمائندے بٹی میک کولم نے کانگرس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر اسرائیل کی عمل داری اور خود مختاری کے منصوبے کے لیے امریکا کی طرف سے کسی قسم کی مالی مدد نہ کی جائے۔ انہوں نے غرب کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی پروگرام کی مذمت کی اور کہا کہ اس مذموم منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا کسی قسم کی مدد نہ کرے۔

امریکی یہودی سائنسدان نے یہودی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

امریکا کےایک یہودی سائنسدان نے اسرائیلی ریاست کے حوالے سے ایسا بیان دیا ہے نے صہیونی ریاست کے لیڈروں اور اس کے حامیوں میں غم وغصے کی آگ بھر دی ہے۔ اورینٹ XXI نے ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی یہودی سائنسدان پیٹر پینارٹ نے جولائی 2020 کے اوائل میں اپنے دانشورانہ اور جذباتی انداز میں ایسا بیان دیا جو اسرائیلی ریاست کےلیے کسی بم سے کم نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پہلے نسل پرست صدر ہیں: جو بائیڈن

امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا پہلا نسل پرست صدر قرار دیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے جاسوس کو ایران میں موت کی نیند سلا دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنےوالے ایک مجرم محمود موسوی مجد کو پکڑنے کے بعد اس کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ موسوی پر امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ تھا۔ اس معاملے کی کئی گتھیاں ہیں جو سلجھنے میں نہیں آ رہی ہیں۔ بالخصوص اس حوالے سے کہ موسوی لبنان میں حزب اللہ تنظیم کے ہتھے چڑھا جس کے بعد اسے تہران کے حوالے کر دیا گیا۔

امریکی جیل میں قید اور مجرمانہ غفلت کا شکار مفید مشعل کون؟

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی بدنام زمانہ جیل سویگوویلا میں ایک فلسطینی نژاد شہری قیدو بند کی صعوبتیں جھیلنے کے ساتھ ساتھ امریکی جلادوں کے غیرانسانی اور وحشیانہ برتائو کا بھی سامنا کررہا ہے۔ کرونا کی وبا کا شکار ہونے والا یہ فلسطینی امریکیوں کی کھلم کھلا اور مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے مگر امریکی حکام اور وزارت صحت مفید مشعل کی زندگی بچانے میں اس کی کسی قسم کی مدد نہیں کررہی ہے۔

فلسطینی اراضی کے الحاق کے لیے امریکا نے نئی شرط عاید کر دی

اسرائیلی نشریاتی کارپوریشن ("کان 11") کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ آنے والے عرصے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے "الحاق" کے منصوبے پر عملدرآمد سے روکنے کے لیے "رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے کوشاں ہے"۔