جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا

نئی امریکی انتظامیہ کےحوالے سے ایران کا رویہ اس کی پالیسی کےمطابق ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہےکہ نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ ایران کا برتائو واشنگٹن کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔ انہوں‌ نے نئی امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزید بگاڑ کے بجائے تنازعات کے حل پر توجہ دے اور دھمکی کےبجائے محاذ آرائی سے گریز کی پالیسی اپنائے۔

ایران کی امریکا کو ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی وارننگ

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی طرف سے ایران پر ممکنہ حملے کے خطرات کا جواب دیتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی حماقت کی تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

بحرینی، امریکی اور اسرائیلی وفود کے رواں ‌ہفتے القدس میں مذاکرات

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ ‌نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے خلیجی ریاست بحرین کے وفود القدس پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امریکی اور اسرائیلی وفود کےساتھ صہیونی ریاست اور بحرین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکا میں انتقال اقتدار کے عرصے سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوشش

فلسطین میں مرکز برائے دفاع اراضی اور مزاحمت یہودی آباد کاری کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکا میں انتقال اقتدار کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین میں زیادہ سے زیادہ یہودی بستیوں کی تعمیر کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلامک ریلیف کی فلسطینی مہاجرین کے لیے 24 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی امداد

امریکا میں قائم اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 24 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

امریکا میں‌ صدر کی تبدیلی سے فلسطینیوں‌کو کیا توقعات وابستہ ہیں؟

امریکا میں تین نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کی طرح فلسطینی بھی امریکی انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ فلسطینی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی کئی سالوں سے چلی آرہی اسرائیل کی طرف داری پر مبنی تاریخ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست سے کوئی زیادہ فرق پڑتا دکھائی نہیں دیتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمناک شکست، جو بائیڈن امریکا کے نئے صدر بن گئے

امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اور وہ امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکا میں بائیڈن کی جیت، نیتن یاہو کی برطرفی کے لیے مظاہرے شروع

امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی اور اسرائیل نواز ڈونلڈ ٹرمپ کی شرمناک شکست کے نتیجے کے بعد اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلوں کی اصلاح کریں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین کے حوالے سے کیے گئےغلط فیصلوں کی اصلاح کریں۔

جوبائیڈن کی انتظامیہ فلسطین سے متعلق ٹرمپ پالیسیوں کو بدل دے گی: کمالا

ڈیموکریٹک امریکی نائب صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد وجود میں آنے والی انتظامیہ فلسطینیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بدل دے گی۔