جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا

روسی ہیکروں کا امریکی سائبر کمپنی پر ‘کامیاب’ سائبر حملہ

امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے اطلاع دی ہے کہ روسی ہیکروں نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ سے متعلق اعداد و شمار چوری کرنے کے بعد امریکا میں کرونا کی ویکسین کے حوالے سے والی ایک تحقیق کی تفصیلات چوری کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

امریکا کی قطر اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش

خلیجی ممالک کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکا نے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں سعودی عرب، امارات اور بحرین کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے اور ان ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ایران سے طے پایا جوہری معاہدہ ہر صورت میں بحال کریں گے: جو بائیڈن

​نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی جریدے "نیو یارک ٹائمز" کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ ایران سے طے پایا معاہدہ بحال کرائیں گے۔

سوڈان کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات توڑنے کی دھمکی

سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ایک فون کال میں متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی کانگریس سوڈان کو قانونی چارہ جوئی سے استثنیٰ دینے والے قانون کی منظوری نہیں دیتی ہے تو سوڈان اس قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کا فیصلہ واپس لے لے لگا۔

میری صدارت کو باراک اوباما کی تیسری مدت نہ سمجھا جائے: جوبائیڈن

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی صدارتی مدت سابق صدر باراک اوباما کی "تیسری مدت" نہیں ہوگی جس میں وہ امریکا کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

نیا امریکی وزیرخارجہ اسرائیل کا انتہائی طرف دار ہو گا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ایک یہودی سفارت کار اور اسرائیل کے انتہائی وفادار شخص انٹونی بلینکن کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی سے اسرائیلی پریشان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما جو بائیڈن کی کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں یہودی لیڈروں کو مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترک پارلیمنٹ کی امریکی وزیر خارجہ کےیہودی کالونی کے دورے کی شدید مذمت

ترکی کی پارلیمنٹ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دوران یہودی کالونیوں ‌کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکا میں اسرائیلی جاسوس پر عاید پابندیوں میں نرمی

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ نے امریکا میں اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع نہیں کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا نے پولارڈ پر عاید پابندیوں میں ‌نرمی کر دی ہے۔

اسرائیلی بائیکاٹ تحریک امریکا کے خلاف بھی میدان میں اتر آئی

اسرائیلی ریاست کے معاشی اور سرمایہ کاری کے لیے بائیکاٹ مہم چلانے والی عالمی تنظیم 'بی ڈی ایس' نے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو خوف زدہ کرنے، اسرائیلی آباد کاری، نوآبادیاتی نظام، فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کی حمایت اور نسلی امتیاز برتنے کی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔