جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا و اسرائیل

امریکی کانگریس میں اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم پر تنازع

امریکی کانگریس میں شدید نوعیت کا تنازع جاری ہے۔ یہ تنازع ڈیموکریٹس کی جانب سے ایک قانونی بل میں سے اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم (آئرن ڈوم) کی فنڈنگ کو نکال دیے جانے کے بعد پیدا ہوا۔

اسرائیل کے جوہری پروگرام پر امریکا سے منافقت ترک کرنے کا مطالبہ

امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن اور اسرائیلی وزیر اعظم گولڈا میر کے درمیان معاہدے کی وجہ سے کئی دہائیوں تک اسرائیلی ایٹمی پروگرام پر پردہ ڈالے رکھا کہ کسی بھی ملک نے اعلان نہیں کیا کہ قابض ریاست ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو بین الاقوامی کنٹرول کے تابع کرنے کے لیے قابض ریاست پر دباؤ نہ ڈالنے کا عزم پرقائم ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے جوہری پروگرام کی پردہ پوشی سے باز آئے۔

اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

اسرائیلی فوج نے منگل کی شام کہا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کی مرکزی کمان کے ساتھ مشترکہ مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

امریکی ۔ اسرائیلی حکام کی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون میں توسیع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قائم مقام انچارج مائیک رٹنی کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکا، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف

عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست، امریکا اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف کیا ہے۔

امریکا فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں برابر کا شریک ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی پالیسیوں کے لیے ہتھیاروں ، پیسے اور سیاسی معاونت کی وجہ سے امریکا فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت میں برابر کا شریک ہے۔

امریکا نے اسرائیل کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی ریاست کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت تین ارب چار سو ملین ڈالر ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا اینٹی میزائل ’لیزرسسٹم‘ کی تیاری کا معاہدہ

اسرائیل اور امریکا نے ایک مشترکہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو مار گرانے کے لیے لیزرسسٹم تیار کریں گے۔

امریکا اور اسرائیل کے درمیان فضائی دفاع کے شعبے میں تعاون کا سمجھوتا

گذشتہ روز امریکا اور قابض اسرائیلی ریاست کے درمیان فضائی دفاع کے میدان میں باہمی تعاون کا ایک سمجھوتا طے پایا۔ معاہدے کے تحت امریکا اور اسرائیل فضائی آپریشنز میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

’ظلم کے باوجود امریکا اور اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہیں‘

امریکی جریدے "فارن پالیسی" نے فلسطین کی سیکیورٹی سروس کے ہاتھوں مخالف سیاسی رہ نما نزار بنات کے قتل اور فلسطینی منظر نامے پر ہونے والے اثرات کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون شائع کیا ہے۔ اخبارلکھتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اپنے شہریوں پرمظالم ڈھانے کے باوجود امریکا اور اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔