جمعه 15/نوامبر/2024

امداد

غزہ جنگ کے متاثرین کے لیے کویت کی 9 ملین ڈالر کی امداد موصول

فلسطینی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے مجموعی طور پر9 ملین ڈالر کی امدادی رقم وصول ہوچکی ہے۔

توانائی بحران کے حل میں مدد، قطر سے 6 لاکھ لیٹر تیل کی غزہ کو سپلائی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد کے طور پرخلیجی ریاست قطر کی طرف سے بھیجے گئے چھ لاکھ لیٹر خام تیل کو کرم ابو سالم گذرگاہ سے غزہ منتقل کردیا گیا ہے۔

’عالمی برادری فلسطینی مہاجرین کے لیے دل کھول کر امداد دے‘

اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین’اونروا‘ نے بین الاقوامی برادری سے شام، اندرون فلسطین، اردن، لبنان اور دوسرے ملکوں میں موجود فلسطینی مہاجرین کے لیے 813 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے انروا کے لئے 67 ملین ڈالر کی امداد

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے مہاجرین انروا کے مطابق سعودی عرب نے سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کے ذریعے سے غزہ، مغربی کنارے اور اردن میں منصوبوں کے لئے 67 ملین ڈالر امداد فراہم کی ہے۔

فلسطین کے لیے سعودی عرب کی ماہانہ امداد 7 ماہ سے مسلسل معطل

فلسطینی اتھارٹی کو سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی ماہانہ امداد گذشتہ سات ماہ سے مسلسل معطل ہے۔ جس کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ترک ادارےIHH کا غزہ کے معذوروں کے لیے الیکٹریکل وہیل چیئرز کا عطیہ

ترکی کے امدادی ادارے ’’IHH‘‘ کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں معذور ہونے والے فلسطینیوں کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کا عطیہ دیا ہے۔

کویت کی بچوں کی بہبود کے لیے’یونیسیف‘ کو 40 لاکھ ڈالر کی امداد

کویت کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال’’یونیسیف‘‘ کو بچوں کی بہبود کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ یونیسیف یہ رقم شامی اور فلسطینی پناہ گزین بچوں سمیت جنگوں سے متاثرہ بچوں کی فلاح بہبود اور ان کی تعلیم اورصحت کی اسکیموں پر خرچ کرے گا۔

غزہ میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کویت کی 16 ملین ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست کویت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے امدادی رقم کی 16 ملین ڈالر کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ امدادی رقم آئندہ ہفتے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔

بیلجیم کی فلسطینیوں کے لیے 10 ملین یورو کی اضافی امداد کا اعلان

بیلجیم کی حکومت نے فلسطینی عوام کی بنیادی ضروریات کے پیش نظررواں سال 10 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی اسرائیل معاہدہ، 11 ہزار ٹن امداد غزہ پہنچ گئی

ترکی کی جانب سے غزہ کے لئے بھیجی جانے والے امداد اسرائیل کی اشدود پورٹ پر پہنچنے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد غزہ پہنچ گئی ہے۔ ترک اور فلسطینی حکام نے 10 ٹرکوں پر لدا ہوا سامان غزہ کی کراسنگ پر وصول کیا۔