جمعه 15/نوامبر/2024

امداد

غزہ کے 60 ہزار غریب گھرانوں کو قطر کی طرف سے فی کس 100 ڈالر کی امداد

قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی ہے۔ کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کے غریب گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل دو روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ تمام شہریوں کو ڈاک اور بنک کے ذریعے رقم ارسال کی گئی۔

فلسطینی پناہ گزین ایجنسی ‘اونروا’ کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ 'ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے لیے ڈونرز ممالک کی طرف سے 11 کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

غزہ کے 55 ہزارغریب خاندانوں میں قطرکی چوتھی امدادی قسط جاری

قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی کے 55 ہزار غریب اور بے سہارا خاندانوں میں گذشتہ روز نقد امداد تقسیم کی گئی۔

فلسطینی اتھارٹی کو اس کے قیام کے بعد اب تک کتنی امداد دی گئی؟

فلسطین کی اقتصادی و ترقیاتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1994ء کو فلسطینی اتھارٹی کے قیام کے بعد اب تک دنیا بھر کے ملکوں سے اسے 36 ارب 40 کروڑ ڈالر کی نقد امداد یا قرض کی شکل میں رقوم دی گئی۔

"یواین” کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فوری امداد کی اپیل

فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کر نے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "یو این آر ڈبلیو اے" نے نئے سال کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی کابینہ نے قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی

اسرائیلی کابینہ نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قطر کی جانب سے 15 ملین ڈالر کی رقم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ غزہ میں پرتشدد مظاہروں کے تسلسل کے بعد اب قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فلسطینی اتھارٹی کی تمام امریکی امداد بند کرنے کا فیصلہ: اسرائیلی اخبار

اسرائیل کے ایک موقر اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے آخر سے فلسطینیوں کو دی جانے والی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک نے ایک لاکھ 87 ہزار فلسطینیوں کی امداد کم کر دی

اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ادارہ خوراک نے قریبا دو لاکھ بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ یہ خوراک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں نادار فلسطینیوں کو دی جاتی تھی۔ عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے ایک لاکھ 87 ہزار فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طورپر متاثر ہوں‌گے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے فلسطین کے لیے 15 ملین ڈالر مختص

اسلامی ترقیاتی بینک اور الاقصیٰ انتظامی کمیٹی کی طرف سے فلسطین میں صحت اور تعلیم کے شعنے کے لیے 1 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی عرب ملکوں سے اڑھائی کھرب ڈالر مانگنے کی تیاری

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےا نکشاف کیا ہے کہ حکومت عرب ممالک سے یہودیوں کی متروک املاک اور جائیدادوں کا معاوضہ طلب کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ صہیونی ریاست کےقیام کے بعد عرب ملکوں سے یہودی اپنی جائیدادیں چھوڑ کر اسرائیل میں آباد ہوئے اور ان کی املاک پر وہاں کی حکومتوں نے قبضہ کرلیا تھا۔