جمعه 15/نوامبر/2024

امداد

غزہ میں امداد کی رسائی پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج متوقع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کے روز اس تجویز پر ووٹنگ کر سکتی ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ غزہ کی پٹی تک زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے امداد کی رسائی کی اجازت دیں اور انسانی امداد کی فراہمی کی اقوام متحدہ کی نگرانی قائم کریں۔

محصورینِ غزہ کی امداد میں "مسکراہٹوں کا سفر”

برطانوی ادارے کے تحت "مسکراہٹوں کا سفر" مہم میں طبی امداد جمع کرنے کا آغاز ہو گیا ہے جو اگلے چند دنوں میں غزہ کے محصور علاقے تک پہنچنے والا ہے۔

قطر کی غزہ کی تعمیر نو کے لیے مدد فراہمی کی یقین دہانی

قطرنے اسرائیلی فوج کی غزہ پر حالیہ بمباری سے متاثرہ حصوں کی تعمیر نو کے لیے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ اس بارے میں قطر نے جمعہ کے روز حماس کی لیڈر شپ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

15 یورپی ممالک کا فلسطین کے لیے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ

یورپی یونین کے 15 رکن ممالک نے یورپی کمیشن سے فلسطین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا، جسے "کچھ نصابی کتب کے مواد پر تنازعہ، اور ان میں یہود مخالف تحریریں ہونے کے الزامات" کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔امریکی اخبار پولیٹیکو نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ یورپی یونین کے ممالک کے ایک گروپ نے جس کی قیادت آئرلینڈ کررہا ہے نے "فلسطین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے 2021 کی امداد کی فراہمی میں مسلسل تاخیر پر عائد کردہ فنڈنگ شرائط کے پس منظر میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔امریکی اخبار کے مطابق یہ بات 15 ممالک کی طرف سے 8 اپریل کو یورپی کمیشن کو بھیجے گئے خط میں سامنے آئی ہے۔خط پر آئرلینڈ، بیلجیم، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان ، قبرصی انتظامیہ، لٹویا، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے تھے۔پیر کو لکسمبرگ میں یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے بھی یہ مسئلہ اٹھانے کی توقع ہے۔خط پر دستخط کرنے والوں نے فنڈز کو "جلد سے جلد" جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ "فلسطینی اتھارٹی ایک مشکل صورتحال سے دوچار

غزہ میں مزدورطبقے کی بہبود کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد

فلسطینی وزارت برائے لیبرنے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں مزدور طبقے کے لیے ایم ملین ڈالر کی امداد کا پیکج منظور کیا ہے۔ یہ امدادی رقم غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی جنگ سے متاثرہ مزدوروں میں تقسیم کی جائے گی۔ امدادی پیکج سے ایک ہزار سے زاید مزدور مستفید ہوں گے۔

اردن کی طرف سے محصورین غزہ کے لیے امداد روانہ

اردن کی حکومت کی طرف سے کل بدھ کے روز فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد کے لیے 14 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ روانہ کیا ہے۔

یہودی تنظیم کا قطرکے خلاف 36 کروڑ30 لاکھ ڈالرہرجانے کا دعویٰ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی انتہا پسند تنظیم ’شوارٹ ھدین‘ نے قطر کے خلاف ایک ارب 20 کروڑ شیکل کی رقم کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔

غزہ کی بحالی کے لیے قطر کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست قطر نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے قطر کی طرف سے اس خطیر رقم پر قطری حکومت اور امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

غزہ کی فوری تعمیر نو کے لیے جاپان کی ایک کروڑ ڈالر کی امداد

جاپان نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں‌ کے لیے مصر کی 2500 ٹن امداد

مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے خوراک، ادویات اور ملبوسات سمیت دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا پر مشتمل 130 ٹرک غزہ کی پٹی کو روانہ کیے ہیں۔