جمعه 15/نوامبر/2024

امارات

عرب امارات اسرائیل کے ساتھ کارگو فضائی سروس 16 ستمبر سے شروع کرے گا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد امارات نے 16 ستمبر سے صہیونی ریاست کے ساتھ فضائی کارگو سروس شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

امارات کا اسرائیلی شہروں حیفا اور الناصرہ میں قونصل خانے کھولنے پرغور

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار' یسرائیل ھیوم' نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے ساتھ ساتھ حیفا اور الناصرہ شہروں میں قونصل خانے کھولنے پربھی غور کررہا ہے۔ اس کے علاوہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ثقافت، تاریخ اور لسانیات کے شعبوں میں بھی کام کا فیصلہ کیا ہے۔

امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے عالم اسلام کے ساتھ غداری کی: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے اسلامی دنیا اور فلسطینیوں سے غداری کا ارتکاب کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرکانیتن یاھو کے امارات اوردیگر عرب ممالک کے دورے کا انکشاف

اسرائیلی انٹلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے منگل کے روز کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے 2018 میں ابو ظبی کے دورے کے علاوہ دوسرے عرب ممالک کا بھی دورہ کیا تھا۔ اندازہ لگایا ہے کہ ایک اور خلیجی ریاست اور ایک افریقی ملک اسرائیلی-متحدہ عرب امارات اتحاد میں شامل ہوگا اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

کویت کی امارات ۔ اسرائیل فضائی سروس کیلئے اپنی فضااستعمال کرنےکی تردید

خلیجی ریاست کویت کی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ کویت نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہوائی جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کویت کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

امارات کی حماقت مسلم دنیا کو باہم دست وگریباں کر دے گی: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے تاریخ کی خطرناک حماقت کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مسلم دنیا ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریباں ہوجائے گی۔

امارات سے ڈیل میں ابو ظبی کو’ایف 35′ جنگی طیارے فروخت کرنا شامل نہیں

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول پر لانے کے معادے میں ابو ظبی کو امریکا کے ایف 35 (اسٹیلتھ) طیارے فروخت کرنے کی کوئی شرط شامل نہیں۔

امارات کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا عندیہ دے دیا

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے کے بعد سے روز ایک نئی پیش رفت سامنے آرہی ہے اور اب میڈیا میں سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق پس پردہ سرگرمیوں کی خبریں منظرعام پر آرہی ہیں۔

موساد چیف امارات کےدورے کےبعد بحرین پہنچ گئے

اسرائیل کے بدنام زمانہ بیرون ملک خفیہ آپریشن کے ذمہ دار اداے 'موساد' کے سربراہ یوسی کوہن متحدہ عرب امارات کےدورے اور اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد خلیجی ریاست بحرین پہنچ گئے ہیں۔ موساد چیف نے بدھ کے روز امارات کے دورے کے دوران اماراتی ولی عہد الشیخ محمد النھیان سے ملاقات کی تھی۔

امارات کا اسرائیل سے معاہدہ عرب برادری کے اجماع سے صریح انحراف ہے

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ امریکا کی زیرنگرانی متحدہ عرب امارات کا صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کا معاہدہ عرب اقوام کے اجماع سے صریح انحراف ہے۔