جمعه 15/نوامبر/2024

امارات

امارات سے پہلی پرواز کی سعودیہ کی فضائی حدود سے اسرائیل آمد

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیل سے پہلی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرکے دبئی پہنچی ہے۔

امارات کی اسرائیلی عقوبت خانوں اور چیک پوسٹوں کے لیے سرمایہ کاری

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے حراستی مراکز اور نام نہاد چیک پوسٹوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اماراتی وفد صرف اسرائیل کے بن گوریون’ ہوائی اڈے تک دورہ کیوں کرے گا؟

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں‌کے دوران متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا مگر اس کا یہ دورہ دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے تک محدود ہوگا۔

امارات اور بحرین لے حکمران ‘خائن’ اور ‘غدار ‘ ہیں: ھشام ابو محفوظ

سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم'پیپلز جنرل کانفرنس' کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ھشام ابو محفوظ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا محرک امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات اور بحرین کے حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرکے صہیونی دہشت گرد ریاست کے ساتھ دوستی اور مسلم امہ کے ساتھ خیانت اور غداری کی ہے۔

منفی پروپیگنڈہ مسترد، قطرکا کھل کر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

خلیجی ریاست قطر نے بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان افواہوں کومسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطری‌حکومت بھی بحرین اور امارات کی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے پرغور کررہی ہے۔

امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے القدس کے ساتھ غداری کی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سازش کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اماراتی اور بحرینی حکمران غدار اور خائن ہیں۔ انہوں‌نے فلسطینی قوم اور القدس کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے۔ تاریخ ان کے اس جرم کو معاف نہیں ‌کرے گی۔

ٹرمپ کی موجودگی میں امارات ،بحرین کے اسرائیل سے امن سمجھوتوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں امن معاہدوں پر دست خط کردیے ہیں۔اس طرح ان دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ طور پر معمول کے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔

اسرائیل سے معاہدے پر دستخط، اماراتی اور بحرینی وفود واشنگٹن پہنچ گئے

اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر باقاعدہ دستخط کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سرکاری وفود امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔

امارات کے بعد بحرین نے بھی غاصب اسرائیل سے تعلقات استوار کرلیے

متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست سے دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امارات کا سرکاری وفد 22 ستمبرکو اسرائیل کا دورہ کرے گا

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد 22 ستمبر کو اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچے گا۔