جمعه 15/نوامبر/2024

امارات

امارات اور بحرین کےساتھ خصوصی سیکیورٹی انتظامات چاہتے ہیں: اسرائیل

اسرائیل اپنے خلیجی عرب اتحادیوں کے ساتھ کوئی دفاعی سمجھوتا نہیں بلکہ خصوصی سکیورٹی انتظامات چاہتا ہے۔

اماراتی سفیر کی اسرائیل آمد، آج سفارتی اسناد پیش کریں‌ گے

اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے لیے متعین سفیر محمد الخاجہ کل اتوار کو بن گوریون ہوائی اڈے پر پہنچ گیا جہاں‌ وہ آج اسرائیلی وزارت خارجہ میں اپنی اسناد پیش کریں ‌گے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تیار اسرائیلی شراب امارات میں فروخت ہونے لگی

مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تیار کردہ اسرائیلی شراب متحدہ عرب امارات میں فروخت کی جائے گی۔ یورپی یونین کے برعکس یو اے ای نے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی کہ ایسی اسرائیلی مصنوعات پر خصوصی لیبل چسپاں کیے جائیں۔

اماراتی صحافی اسرائیلی اخبار کی ٹیم میں شامل

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 'اسرائیل ٹوڈے گروپ' نے اماراتی صحافیہ اور خاتون کالم نگار نجاۃ السعید کو اخبار کی ادارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار ناپاک صہیونیوں کی متحدہ عرب امارات آمد

اسرائیلی اخبارط 'ہارٹز'نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں‌کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں‌کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفرکیا ہے۔

نیتن یاھو جنوری 2021ء کے اوائل میں امارات کا دورہ کریں گے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ جنوری کے پہلے ہفتے میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں‌گے جہاں وہ دبئی میں‌اسرائیلی سفارت خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔

اماراتی کمپنی کا اسرائیلی مصنوعات کی خریداری کا معاہدہ

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل '20' نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے شمالی مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کے سربراہ "یوسی داگن" دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوں‌نے اماراتی کمپنی کےساتھ یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت کامعاہدہ کیا ہے۔ یوسی داگن کے ہمراہ مغربی کنارے کی بستیوں میں واقع فیکٹریوں کے سربراہان بھی امارات کے دورے پر گئے ہیں۔

انتہا پسند یہودیوں کا اپنی فٹ بال ٹیم پر حملہ، امارات کے لیے پیغام

حال ہی میں‌متحدہ عرب امارات کے ایک حکومت نواز تاجر کی جانب سے اسرائیل کے 'بیتار یروشلم' کلب کے حصص خرید کرنے کی خبروں کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ القدس میں 'بیتار یروشلم' کی ٹیم کی کوچنگ کلاس کے دوران 100 انتہا پسند یہودیوں نے اسٹڈیم میں حملہ کردیا۔ ٹیم پر دھاوا بولنے والے یہودیوں کا کہنا ہےکہ چونکہ 'بیتار یروشلم' ٹیم کے مالک نے کلب کے نصف حصص اماراتی تاجرحمد بن خلیفہ النھیان کو فروخت کرنے اراہ کیا ہے۔ اس لیے وہ اس کے خلاف ہیں۔

امارات اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون کا معاہدہ

"اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن" نے کل منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ اس اماراتی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ اس ماہ کے آخر میں معاہدے پر دستخط کرے گی۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

امارات کی اسرائیلی فٹ بال کلب کے حصص خریدنے کی پیش کش

اسرائیلی فٹ بال کلب "بیٹر یروشلم" کے مالک نے کل جمعہ کو بتایا کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے ممبر الشیخ حمد بن خلیفہ النہیان نے کلب میں حصص خریدنے کی پیش کش کی ہے۔