جمعه 15/نوامبر/2024

امارات اسرائیل معاہدہ

نیتن یاھو کے دورے سے قبل اسرائیلی وزیر کا خفیہ دارہ امارات

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ابوظبی کے ممکنہ دورے سے قبل ایک اسرائیلی وزیر نے متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

امارات اور بحرین کے حکمران ‘خائن’ اور ‘غدار ‘ ہیں: ھشام ابو محفوظ

سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم'پیپلز جنرل کانفرنس' کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ھشام ابو محفوظ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا محرک امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات اور بحرین کے حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرکے صہیونی دہشت گرد ریاست کے ساتھ دوستی اور مسلم امہ کے ساتھ خیانت اور غداری کی ہے۔

ٹرمپ کا امارات کے بعد سعودی عرب پر بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے بعد اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرے اور صہیونی ریاست کو تسلیم کرے۔ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل سے معاہدے میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گا۔

امارات نے دوستی نہیں بلکہ اسرائیل کی غلامی اختیار کی ہے: یوسف القرضاوی

قطر کے ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے عوام قابض اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں مگر بعض عرب ملکوں کا حکمران طبقہ صہیونیوں کی غلامی پر رضا مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے دوستی کا معاہدہ نہیں کیا بلکہ دوستی کا اعلان کرکے اس نے صہیونیوں کی غلامی قبول کی ہے۔

تونس کی پارلیمںٹ میں امارات، اسرائیل معاہدے کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

افریقی عرب ملک تونس کی پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کے اعلان کےخلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔ اس قرارداد میں خلیجی ریاست کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

امارات نے اسرائیل سے دوستی کی دلدل میں اتر کراپنا وجود کھو دیا

مصر کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ اخوان المسلمون کاکہنا ہے کہ امارات کا اسرائیل کوتسلیم کرنا فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے جرائم کو جائز قرار دینا اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی دلدل میں اترکراپنا وجود اور حیثیت کھو دی ہے۔

امارات کا اسرائیل سے معاہدہ ‘ عرب اجماع سےاعلان بغاوت’

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے اعلان اور امریکا کی طرف سے غاصب صہیونی ریاست کی اندھی سرپرستی دونوں ایک ہی سلسلے کی دو کڑیاں ہیں اور دونوں اپنے اندر قضیہ فلسطین کے حوالے سے ایک ہی جیسے خطرات سموئے ہوئے ہیں۔

عرب کی عوام اسرائیل سےدوستی کرنےوالے حکمرانوں کخلاف میدان میں آئیں

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے عرب اور مسلمان ممالک کی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنےوالے حکمرانوں پر دبائو ڈالنے کے لیے سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کریں۔

فلسطینی قوم سے خیانت پر تاریخ امارات کو کبھی معاف نہیں کرے گی: ترکی

ترکی نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے دوستی معاہدہ فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت ہے اور اس خیانت پر تاریخ امارات کو معاف نہیں کرے گی۔