جمعه 15/نوامبر/2024

الھان عمر

حماس کی الھان عمر کے متنازع بیان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن محترمہ الہان عمر کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے مظلوم اور ظالم کو ایک صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ الھان عمر کا مظلوم اور جلاد کو ایک صف میں کھڑا کرنا خود ایک بڑا ظلم ہے۔ ان کا اس نوعیت کا بیان حیران کن ہے۔ الھان عمرنے فلسطینی قوم کی آئینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری جارحیت کے مترادف قرار دے کر فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو جھوٹا شخص ہے: الھان عمر

افریقی نژاد امریکی قانون ساز الھان عمر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔ ان کا ہے کہ نیتن یاھو نے انہیں فلسطین کے دورے روکنے کے لیے جو من گھڑت جواز پیش کیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔

نیتن یاھو’دو ریاستی’ حل کا بل ناکام بنانے کے لیے اثرانداز ہورہےہیں

امریکی سینٹ کی مسلمان رُکن الھان عمر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام عاید کیا ہےکہ وہ کانگرس میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے دونوں‌بڑی جماعتوں ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کی طرف سے مشترکہ طور پربل لانے کوششوں میں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔

اسرائیلی جرائم پر ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے: الھان عمر

امریکی کانگریس کی پہلی محجب مسلمان خاتون رکن الھان عمر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ پوشی کی کوئی گنجائش نہیں۔