چهارشنبه 30/آوریل/2025

النقب جیل

اسرائیلی جیل میں 90 فلسطینی اسیران کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں پابند سلاسل 90 فلسطینی اسیران کو رات بھر ان کی کوٹھڑیوں میں زنجیروں میں باندھ کر رکھا جاتا ہے۔

چاقو گھونپنے والے فلسطینی قیدیوں کو گولی مار دی گئی، حالت تشویشناک

گذشتہ روز اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل 'جزیرہ النقب' میں صہیونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے دو فلسطینی قیدیوں کو صہیونی فوج نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد دونوں کو تشویش ناک حالت میں بئر سبع کے 'سوروکا' اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدی کو رہائی کے فوری بعد پھرگرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی فلسطین میں قائم جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہائی پانے والے ایک فلسطینی نوجوان کو رہائی کے فوری بعد گرفتار کرلیا۔

شہید فقہا کی تعزیت کرنے پرفلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

اسرائیل کے جزیرہ نما النقب جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری رہ نما مازن فقہا کی شہادت کےبعد ان کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگایا جس کے نتیجے میں صہیونی فوج اور اسیران میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ صہیونی فوج نے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے حماس اور اسلامی جہاد سے وابستہ قیدیوں کو تنہائی میں ڈال دیا ہے۔