جمعه 15/نوامبر/2024

المیہ ومیہ کیمپ

لبنان فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی ختم کرائے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیراعظم سعد الحریری سےٹیلیفون پر بات کی۔ انہوں‌نے لبنانی قیادت پر زور دیا کہ وہ صیدا شہر میں واقع "المیہ ومیہ" پناہ گزین کیمپ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دو گروپوں میں دوبارہ مسلح تصادم

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ "المیہ ومیہ" میں چند روز کے سکون کے بعد دو مسلح گروپوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم کی اطلاع ہیں‌۔ ایک ہفتہ قبل اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی کوششوں سے دونوں گروپوں میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا مگر رات گئے دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تصادم، دو افراد ہلاک، 22 زخمی

لبنان کے شہر صیدا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ "المیہ ومیہ" میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔