جمعه 15/نوامبر/2024

اللد

بزرگ فلسطینی عالم دین پر اسرائیلی وحشی جلادوں کا وحشیانہ تشدد

قابض اسرائیلی پولیس کے نام نہاد "قطری اینٹی کرپشن اینڈ آرگنائزڈ کرائم یونٹ - لاھف 433" نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر اللد شہر میں واقع جامع مسجد کے امام 63 سالہ الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کی ہے۔ ان پر جمعہ کے خطبوں میں عوام کو اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ بزرگ فلسطینی عالم دین کو دوران حراست ایک بدنام زمانہ عقوبت خانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے اندرون فلسطین کے8 شہریوں پر فرد جرم عاید

قابض صہیونی ریاست کی نام نہاد مرکزی عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ فلسطینیوں کو کڑی سزائیں سنائی ہیں۔ ان تمام فلسطینیوں کا تعلق اللد شہر سے ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اللد شہر کےممتاز فلسطینی عالم دین کو گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ شہر اللد میں قائم ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت پراکسانے جیسے بھونڈے الزام عاید کیےگئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے اللد شہر میں فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا

قابض صہیونی حکام نے سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے تسلط میں آنے والے شہر اللد میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے اللد شہر میں دو فلسطینی مکانات مسمار کر دئیے

اسرائیلی فوجیوں نے نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں اللد شہر میں دو فلسطینی مکانات مسمار کر دئیے۔

اسرائیلی حکام نے اللد فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر دیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ شہراللد میں ایک مقامی فلسطینی فلسطینی کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔

مکانات مسماری کے خلاف احتجاج کی پاداش میں 11 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں چلے جانے والے شہر اللد میں ایک احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے پر 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

’اللد قتل عام کے70 سال‘۔ صہیونی دہشت گردی کا انداز بدل گیا!

فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام سے آج تک 70 برس کا پل پل اس بات پرگواہ ہےکہ صہیونی ریاست نے ہرحوالے سے فلسطینیوں کے کشت وخون کی حوصلہ افزائی کی

اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی کا مکان مسمار کر ڈالا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے شہر اللد میں شاہراہ یوسف تال پر واقعہ ایک ایک غریب فلسطینی خاندان کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرڈالا۔