چهارشنبه 30/آوریل/2025

القسام

مسلمہ امہ اپنے جسد سے صہیونی کینسر کو اکھاڑ پھینکے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید بریگیڈ نےاسرائیلی ریاست کو مسلم امہ کے جسد میں ’کینسر کا پھوڑا‘ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ جسد امت میں اس پھوڑے کو اکھاڑ پھینکے۔

اسرائیل کے لیے مخبری سے تائب ایجنٹوں کے لیے عام معافی

فلسطین کی سپریم جوڈیشل کونسل نے اسرائیلی خفیہ اداروں اور فوج کے لیے جاسوسی کرنے والے فلسطینی ایجنٹوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو حکام کے حوالے کرنے والے جاسوسوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اگر دشمن کے ساتھ تعاون کے جرم میں کوئی مخبر پکڑا گیا تو اسے کڑی سزا دی جائے گی۔

حملے کی حماقت کی تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت اس بات کا اشارہ ہےکہ دشمن غزہ پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاری کررہاہے۔ بیان میں القسام نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے فوج داخل کی تو غزہ کو اس کا قبرستان بنا دیں گے۔

’ٹوئٹر‘ پرالقسام کا آفیشل اکاؤنٹ بند، تنظیم کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر تنظیم کے آفیشل اکاؤنٹ کو بغیر کسی وجہ کے بند کردیا گیا ہے۔

غزہ سرنگ میں الگ الگ حادثات میں دو فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک رکن سرنگ کے حادثے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

شہید الزواری نے صہیونی شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی تھی:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی جانب سے تنظیم کے دیرینہ رکن اور تیونس سے تعلق رکھنے والے القسام کمانڈر محمد الزواری شہید کی خدمات کو ایک بار پھر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

القسام نے غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوجی کی ویڈیو جاری کر دی

فلسطینی تنظیم ’اسلامی تحریک مزاحمت‘ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے سنہ 2014ء میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کی دو تصویری فوٹیجز جاری ہیں جن میں صہیونی فوج کو زندہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو ہرممکن رہائی دلائیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم اسرائیل کو اپنے جنگی قیدی فوجیوں کی رہائی کے بعد بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ دشمن کے کسی سپاہی کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا۔

غزہ: ناکارہ اسرائیلی بم پھٹنے سے ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید 3 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا ایک بم ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکے سے ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں القسام کے مراکز پر فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔