
حماس کمانڈر اسرائیلی جیل سے 20 سال کے بعد رہا
منگل-23-جنوری-2018
بیس سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہنے اور بدترین اذیتیوں کا سامنا کرنے کے بعد گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرگرم کارکن اور عسکری ونگ کے کمانڈر کو رہا کردیا گیا۔
منگل-23-جنوری-2018
بیس سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہنے اور بدترین اذیتیوں کا سامنا کرنے کے بعد گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرگرم کارکن اور عسکری ونگ کے کمانڈر کو رہا کردیا گیا۔
ہفتہ-30-دسمبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی طرف سے جنگی قیدی بنائے گئے ایک اسرائیلی فوجی کی تازہ تصویر جاری کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ یرغمالی فوجی شاؤل ارون کا ایک استفسار بھی پیش ہے، جس میں اس کا کہنا ہے کہ ’میں کہاں ہوں اور میرا کیا بنے گا‘۔
اتوار-10-دسمبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ دشمن کو غزہ کی پٹی پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی غاصب دشمن کو غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کرنے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو اپنے جرائم اور غدر کی جلد یا بدیر قیمت چکانا ہوگی۔حماس رہ نما نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی نماز جمازہ کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے نواجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کےدو کارکن شہید اور پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔دونوں فلسطینی شہداء کو گذشتہ روز سپردخاک کردیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جمعرات-30-نومبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےعسکر ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا نام جس شخصیت کی طرف سے منسوب ہے وہ اپنی ذات میں ہمہ جہت شخصیت تھے۔ ان کی زندگی کا سفر ایک مدرس سے ہوتا ہے مگر ان کی زندگی کا آخری دور جہاد، جدو جہد اور شہادت سے عبارت ہے۔
جمعہ-3-نومبر-2017
گذشتہ سوموار کو جب بزدل صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کرنے والے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’السرایا القدس‘ کے بہادر مجاھدین کو نشانہ بنایا تو اس واقعے نے جہاں ایک طرف صہیونی دشمن کی بزدلی کے تابوت پر مہرتصدیق ثبت کی بلکہ یہ بھی واضح کردیا فلسطینی مجاھدین دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
پیر-9-اکتوبر-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام کا ایک مرکز تباہ ہو گیا۔
اتوار-22-جنوری-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک رکن سرنگ کے حادثے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
ہفتہ-31-دسمبر-2016
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی مجاھد دماغ پر فالج کے حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
ہفتہ-10-دسمبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نےکہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی کے معرکے کے لیے مجاھدین کو مسلح کرنے اور انہیں جہاد کی تربیت دینے کا طویل سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ معرکہ آزادی کی تیاری کے دوران 22 کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ القسام ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
پیر-22-اگست-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو پیغام دیا ہے کہ غزہ میں مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں سے ایسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا صہیونی زندانوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔