جمعه 02/می/2025

القسام بریگیڈز

غزہ میں مزاحمتی حملوں میں 9 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

پیر کو عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ حملوں میں قابض فوج کے 9 اہلکار اور فوجی ہلاک اور متعد دیگر زخمی ہوئے۔

غزہ: القسام کے حملے میں 8 غاصب صہیونی فوجی جھنم واصل

​شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے کے وسط میں ایک گھات لگا کر پوائنٹ صفر سے 8 قابض اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل صیہونی فٹ فورس کو ختم کردیا۔​

نیتن یاھو پر بھروسہ نہ کریں: القسام قیدی فوجیوں کے اہل خانہ کو پیغام

جمعہ کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اسرائیلی معاشرے کو نیتن یاہو پر بھروسہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو قابل اعتبار نہیں۔ وہ غزہ میں قید کیےگئے اسرائیلیوں کو طاقت کے بل پر نہیں چھڑا سکتا۔ ایسی کسی بھی کوشش میں قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔ جیسا کہ ایک قیدی کے ساتھ ہوا ہے جسے چھڑانے کی کوشش کے دوران اسے قتل کردیا گیا۔

4 دن کے اندر 71 گاڑیاں تباہ، 16 صہیونی فوجی ہلاک کردیے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل سوموار کی شام کہا ہے کہ "القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں"۔

القسام نے 16 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز اور مزاحمتی دھڑے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ بہادری اور صفر رینج کی جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ کل ہفتے کو القسام مجاھدین نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی 16 گاڑیوں کو نشانہ بنایا جنہیں دھماکوں سے تباہ کردیا گیا۔ ان حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

القسام نے 20 اسرائیلی فوجی گاڑیاں اڑا دی گئیں، 10 فوجی جھنم واصل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی غاصب افواج کے خلاف گھات لگانے اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نفاذ کا اعلان کیا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ٹینک، بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینیں بھی شامل ہیں۔ مجاھدین نے اس دوران اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون کو بھی مار گرایا۔

غزہ میں دشمن کی 825 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے:ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کی شام ایک آڈیو تقریر میں کہا کہ سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کی جنگ شروع ہونے کے 83 دن بعد سے ہمارے مجاھدین بہادری اور جانثاری کےساتھ قابض دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کررہے ہیں۔

نیتن یاھو اور قابض فوج کی نیندیں اڑا دینے والا نیا القسام راکٹ ’سام18‘

سوشل میڈیا کے کارکنوں نے بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے اس اعلان پر جشن منایا کہ اس کے مزاحمت کاروں اور بہادر مجاھدین نے لڑائی کے دوران اسرائیلی قابض فوج کو نشانہ بنانے کے لیے "Sam-18" راکٹ کا استعمال کیا۔ یہ راکٹ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

غزہ میں 4 دن میں 48 صہیونی فوجی جھنم واصل، 35 فوجی گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ایک فوجی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ القسام مجاہدین گذشتہ چار دنوں کے دوران 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 35 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

القسام کا قابض فوج پراسی کے بموں سے کاری وار، کئی فوجی جھنم واصل

اسلامی تحریک مزاحمت [القسام] بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کےعلاقے اور وسطی پٹی کے جحر الدیک کے علاقے میں قابض دشمن فوجیوں پر اسی کے بموں سے حملہ کرکے کئی فوجیوں کوہلاک اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔