چهارشنبه 30/آوریل/2025

القسام

القسام نے شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےعسکری ونگ القسام بریگیڈیئر نے آج پیر کو شمالی غزہ کی پٹی میں ایک پیچیدہ آپریشن میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک اسرائیلی فوجی بردار ٹرک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ القسام نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ اس کے مجاھدین شمالی غزہ […]

القسام اور القدس بریگیڈ کی جنین کیمپ میں مشترکہ پریڈ

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کےالقدس بریگیڈ سے وابستہ درجنوں فلسطینی مزاحمت کاروں نے منگل کی شام ایک عسکری پریڈ کا اہتمام کیا ۔ پریڈ کا انعقاد جنین پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا ۔۔

القسام نے سنہ 2014ء کی جنگ میں اہم کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے سنہ 2014ء کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص القسام بریگیڈ کی طرف سے دشمن کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ کے القسام بارے کے اندازے غلط ثابت ہوئے

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘نے لکھا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ کی پٹی پر کی گئی کارروائی کے دوران ناکامی کے اسباب جاننے کے لیے 14 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے القسام کی معاونت کے الزام میں دو بچے گرفتار کرلیے

اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے دو فلسطینی بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔ ان پر مبینہ طور پر اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ساتھ تعاون کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود القسام کی دفاعی صلاحیتیں کتنی بہتر ہوئیں؟

فلسطین کا علاقہ غزہ کی پٹی گذشتہ چودہ سال سے اسرائیل کی طرف سےمسلط کی گئی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کی تمام گذرگاہیں بند ہیں اورکسی قسم کا اسلحہ اور گولہ بارود بیرون ملک سے غزہ میں داخل نہیں کیا جا سکتا تاہم اس کے باوجود اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنی دفاعی صلاحیت اور قابلیت میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔

سلوان: القسام سیل کے ارکان اسرائیلی قید کے 19 ویں سال میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاھدین کے ایک گروپ جسے 'سلوان القسام سیل' کہا جاتا ہے صہہونی جیل میں اسیری کے مسلسل 19 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سنہ 2014ء کی جنگ میں زخمی ایک فلسطینی کئی سال بعد دم توڑ گیا

سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی مزاحمت کار اور القسام بریگیڈ کا کمانڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یورپی عدالت میں حماس ،القسام کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

یورپی یونین کی لکسمبرگ میں قائم ایک عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا القسام کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لینے کا دعویٰ

قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے 'زیکیم' فوجی اڈے کے قریب سے ایک کلاشنکوف قبضے میں لی ہے۔ یہ کلاشنکوف سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران القسام بریگیڈ کے کمانڈوز کی جانب سے ایک سمندری کارروائی کے دوران استعمال کی گئی تھی۔اسرائیلی فوج کےایک ذریعے کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف ساحل سمندر کے قریب ریت کےاندر سے ملی ہے۔ یہ کلاشنکوف پانچ سال پیشتر القسام بریگیڈ کے کمانڈوز نے اسرائیلی فوج کے خلاف استعمال کی تھی۔خیال رہے کہ القسام بریگیڈ کے چار کمانڈوز نے ایک بحری کارروائی کے دوران غزہ زیکیم فوجی اڈے میں گھس کرکارروائی کی تھی۔ حملہ آور کمانڈوز کی شناخت بشاراحمد، طلال الحلو، محمد ابو دیہ اور حسن الھندی کےناموں سے کی گئی تھی۔فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے نیوی کے اڈے پر خود کار گنوں، کلاشنکوف، دستی بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔