صہیونی فوج کا القدس یونیورسٹی پردھاوا، لائبریری و لیبارٹری میں توڑپھوڑ
پیر-21-نومبر-2016
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع جامعہ القدس پر دھاووں اور توڑپھوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ایک بار پھر القدس یونیورسٹی کا مرکز کیمپس صہیونی فوج کی غںڈہ گردی کا نشانہ بنا۔ اس موقع پر قابض فوج نے یونیورسٹی میں گھس کراس کی لائبریری اور لیبارٹری میں توڑپھوڑ کی۔