
پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا: مقررین القدس کانفرنس
جمعرات-23-مئی-2019
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کیخلاف امریکہ، اسرائیل، بھارت کاگٹھ جوڑ ہوچکا ہے، ماضی کی طرح خطے میں دوبارہ یہ گٹھ ناکام ہوگا، پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر بھارتی جارحیت کی مخالفت کیسے کر سکیں گے، امریکہ نے فلسطین پر ہمیشہ قراردادوں اور پرامن اقدامات کو سبوتاژ کیا، یرو شلم میں اسرائیلی دارالحکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.