پنج شنبه 01/می/2025

القدس میں جھڑپیں

بیت المقدس:احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی گولی مار دی

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے العیزریہ میں شہید برکات موسیٰ عودہ کے گھر کے نزدیک پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل،اسرائیلی تشدد سے دسیوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے بعد صورت حال غیرمعمولی حد تک کشیدہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے بعد فلسطینی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

سات ماہ میں قابض فوج سےالقدس میں 719 بار تصادم

فلسطین میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

باب الاسباط میں اسرائیلی فوج کا نمازیوں پر تشدد، درجنوں زخمی

احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق باب الاسباط کے مقام پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 21 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں متفرق مقامات پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 25 شہری زخمی ہوئے۔

قبلہ اول کے باہردھرنا جاری، بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی شہید

مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینی شہریوں کا اسرائیلی پابندیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔