
ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف 100 مزاحمتی کارروائیاں
اتوار-1-مئی-2016
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے باوجود فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے 100 کارروائیاں کی گئیں۔