چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس انتفاضہ

بیت المقدس: چاقو کے حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قطنہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے چاقو کے پے درپے وار سے ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

تحریک انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر فلسطین میں خصوصی نشریات

فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کا ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی ذرائع ابلاغ میں خصوصی نشریات پیش کی جا رہی ہیں۔ کل یکم اکتوبر بہ روز ہفتہ فلسطین کے 20 ریڈیو اور ٹیلی ویژین چینلوں نے متفقہ طور پر رات آٹھ بجے ایک گھنٹے کی نشریات میں تحریک انتفاضہ القدس پر خصوصی روشنی ڈالی۔

"اسرائیل کو القدس انتفاضہ سے خوف ہے”

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی جانب سے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کی رکن سمیرہ الحلایقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت میں اضافہ القدس انتفاضہ کے ایک نئے مرحلے سے اسرائیلی فوجیوں کے خوف کا مظہر ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ہفتہ رفتہ میں ایک فلسطینی شہید دسیوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں میں غاصب صہیونی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔ ہفتہ رفتہ کے دوران فلسطینی شہریوں کی طرف سے 47 نقاط تماس[ فلسطینی آبادیوں اور یہودی بسیتوں کو باہم ملانے والے مقامات] پر مزاحمتی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید ، سات زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور طولکرم میں قابض صہیونی فورسز کی فائرنگ اور منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کریک ڈاؤن میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی

قابض اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں عناب چیک پوسٹ سے گذرنے والی ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہیدہ دو کم سن بچوں کی والدہ ہیں۔

اسرائیلی فوجی کیمپ میں مہیب آتش زدگی، دو فوجی اہلکار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے العیساویہ میں قائم اسرائلی فوج کے ایک کیمپ پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے پھینکے گئے پٹرول بم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی زخمی ہوگئے۔

شیخ صلاح کی حراست القدس انتفاضہ کو ختم کرنے کی سازش قرار

فلسطینی ممبر پارلیمان باسم الزعاریر نے کہا ہے کہ شیخ راید صلاح کی حفاظت کا مقصد مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنا اور القدس انتفاضہ کو ختم کرنے کی سازش ہے۔

سات ماہ میں 5677 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے: رپورٹ

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے پچھلے سال اکتوبرکے بعد سے 30 اپریل تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتفاضہ القدس کے آغاز کے بعد سے اب تک صہیونی فوج نے 5 ہزار 677 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر زندانوں میں ڈالا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچی سمیت 13 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک کم عمر بچی سمیت کم سے کم 13 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔