
فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی دہشت گردی، ایک شہری شہید،60 زخمی
بدھ-17-اگست-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ’الفوار‘ پناہ گزین کیمپ میں نام نہاد تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں شروع کی گئی وحشیانہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو شہید اور کم سے کم 60 کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کو گولیاں لگی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔