خالد مشعل کا سعودی عرب سے حماس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ
منگل-6-جولائی-2021
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےبیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا پروگرام مزاحمت اور فلسطین کی آزادی کے گرد گھومتا ہے اور وہ کسی کے خلاف جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے۔ انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ تعلقات اورقضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنے سابقہ کردار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔