جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ ناجح بکیرات

’فلسطینیوں کو سنگین جرائم پر آواز اٹھانے کی سزا دے جا رہی ہے’

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریست بیت المقدس کے باشندوں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور جرائم پرآواز اٹھانے کے پاداش میں انہیں بیت المقدس سےنکال باہر کرنا چاہتا ہے۔

الشیخ ناجح بکیرات اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد شہر بدر

اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اردن کی قائم کردہ 'سپریم اوقاف کونسل' کے نائب ناجح بکیرات کو رہا کرنے کے بعد انہیں القدس بدر کردیا۔

قابض اسرائیل نے فلسطینی شخصیت الشیخ ناجح بکیرات کو سفر سے روک دیا

"اسرائیلی" قابض حکام نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات کے فلسطین سے باہر سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

’یروشلم کی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے منظم جنگ کا سامنا ہے‘

مسجد الاقصیٰ اکیڈمی برائے اوقاف و ورثہ کے سربراہ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ قابض ریاست مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف ایک منظم جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جو مقدار اور معیار میں بڑھ رہی ہے۔

"عرب ممالک قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشوں کے ذمہ دار ہیں”

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی طرف سے مختلف شکلوں میں جارحیت جاری ہے۔ قبلہ اول میں آتش زدگی کی نئی شکلیں جاری ہیں۔ 50 سال پیشتر صہیونیوں کی لگائی گئی آگ آج بھی بدستور جاری ہے اور عرب ممالک اس کے ذمہ دار ہیں۔

’فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے ذریعے یہودی بلوائیوں کو روکیں‘

فلسطین میں ماہ صیام کے سایہ فگن ہوتے ہی ایک طرف یہودیوں کی شرانگیزی میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں کے ایمانی جوش و جذبے کو بھی ایک نئی جلا ملی ہے۔ فلسطینی رہ نماؤں نے قوم پرزور دیا ہے کہ وہ یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاووں کی روک تھام کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول میں گذاریں۔