جمعه 09/می/2025

الشیخ محمد صیام

صنعاء میں حماس کے زیراہتمام الشیخ محمد صیام کی وفات پر تعزیتی کیمپ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے زیراہتمام یمن کےدارالحکومت صنعاء میں قبلہ اول کے سابق امام و خطیب الشیخ محمد صیام کی وفات پر تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی شہریوں اوراہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فوت ہونے والے ممتاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر محمد صیام کی خدمات کو سراہا۔

الشیخ صیام ۔ مسجد اقصی کے خطیب اور سفیر!

فلسطین کے ایک ممتاز عالم دین الشیخ محمد صیام گذشتہ روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دماغی عارضے کے نتیجے میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ وہ کئی سال تک مسجد اقصیٰ میں امامت اور خطابت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ علم دین کا یہ بحر ذخار اب ہم میں نہیں‌رہا۔ وہ جب تک حیات رہے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ مسجد اقصیٰ کی خدمت میں گذارا۔ جب تک القدس میں تھے مسجد اقصیٰ میں امامت خطابت کی مگر انہیں 30 سال قبل اسرائیل نے ملک بدر کردیا۔ انہوں نے ملک بدری کے دوران مسجد اقصیٰ کے سفیر کے طور پرخدمات انجام دیں۔