چهارشنبه 30/آوریل/2025

الشیخ عکرمہ صبری

زکواۃ کا مال کرونا متاثرین پر خرچ کیا جا سکتا ہے: الشیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کرونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکواۃ کے اخراج کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اسماعیل ھنیہ کا الشیخ عکرمہ صبری کو فون، اسرائیلی پابندیوں کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو ٹیلیفون کر کے اسرائیلی ریاست کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری سے اسرائیلی پولیس کی مسلسل چار گھنٹے تفتیش

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری سے مسلسل 4 گھنٹے تفتیش کی اور انہیں المسکوبیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا۔

اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی، شیخ صبری کے قبلہ اول داخلے پر پابندی عاید

قابض صہیونی ریاست نے فلسطینی قوم کے خلاف مذہبی ریاستی دہشت گردی کے تسلسل میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب پر چار ماہ تک قبلہ اول میں داخل ہونے پرپابندی عاید کی ہے۔

قابض اسرائیل فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے: الشیخ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کی مساجد میں اذانوں اور نمازوں سے خوف زدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے استعمال کےمکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رکھیں گے۔

شیخ عکرمہ صبری پر پابندی حوصلے پست کرنے کی ناکام صہیونی کوشش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی قبلہ اول میں داخلے اور وہاں پر نماز کی ادائی پر عاید کردہ پابندی کو صہیونی ریاست کی کھلی مذہبی جارحیت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہےکہ عالم الشیخ عکرمہ کو قبلہ اول میں داخل ہونےسے روکنا ہمارے حوصلے پست کرنے کی مذموم اور ناکام کوشش ہے مگر صہیونی دشمن کی یہ سازش کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔

اسرائیلی پولیس نے شیخ عکرمہ پر قبلہ اول میں داخلے پر پابندی لگا دی

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام اور سپریم فلسطینی اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری پرمسجد اقصیٰ میں ایک ہفتے تک داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ صہیونی پولیس کی طرف سے اس پابندی کی تجدید کی جاسکتی ہے۔

اسرائیل نے الشیخ عکرمہ صبری کی غرب اردن داخلے پر پابندی لگا دی

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کے مقبوضہ مغربی کنارے میں داخلے پر چار ماہ کی پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیل نے قبلہ اول کے امام کی بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کر دی

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر ایک ماہ کی پابندی عاید کر دی ہے۔ قابل تجدید پابندی کا اطلاق کل یکم مئی سے ہوگیا ہے۔

امام قبلہ اول کی اہلیہ سمیت ترک صدر سے ملاقات

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔