
’القدس کے فلسطینی بے دخلی کی ظالمانہ صہیونی پالیسی کے خلاف ڈٹ جائیں‘
منگل-1-جون-2021
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ قابض صہیونی ریاست کے شہر سے جبری بے دخلی کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کے باشندے اسرائیل کی جبری بے دخلی کی ظالمانہ پالیسی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں۔