چهارشنبه 30/آوریل/2025

الشیخ عکرمہ صبری

اسرائیل بڑھتی مزاحمت سے خائف،پنچ سالہ منصوبہ القدس کا گھیراؤ کرنا ہے

مسجد الاقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق نئے پانچ سالہ اسرائیلی منصوبے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد القدس شہر کی ناکہ بندی کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی بڑھتی مزاحمتی سرگرمیوں سے خوف زدہ ہے۔

القدس میں یہودیوں کے اشتعال انگیز جلوس خطرے کی گھنٹی ہے:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کا دورہ کرتے ہوئے آباد کاروں کی جانب سے نکالے گئے اشتعال انگیز جلوسوں کے خطرے اور اثرات سے خبردار کیا ہے۔

حماس کی الشیخ عکرمہ صبری کو طلبی کے سمن جاری رکنے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی پولیس مرکز میں پیشی کے لیے اسرائیلی حکام کی طرف سے سمن جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

نفرت انگیزمہم کے جُلو میں الشیخ عکرمہ صبری حراستی مرکزمیں طلب

کل اتوارکو اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام اور مبلغ الشیخ عکرمہ صبری کو آج پیر کے روز پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ دوسری طرف عبرانی میڈیا میں ان کے خلاف مسجد کے دفاع میں کردار ادا کرنے پر اشتعال انگیزی اور نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

قابض فوج مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی جسارت کررہی ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست اور اس کی افواج مبارک مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے اپنے سازشی منصوبے اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کے ساتھ یکجہتی مہم

سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ # ہم سب کرما صبری ہیں‘‘ کے ذریعے ایک مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الشیخ صبری کے خلاف دھمکی آمیز مکروہ مہمات بری ناکام ہوں گی۔

اسرائیلی اشتعال انگیزی القدس کی شخصیات کو متاثر نہیں کرے گی: عطاء اللہ

مقبوضہ بیت المقدس میں سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما اور سبسطیا یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات کے خلاف اشتعال انگیز مہمات سے یروشلم کی قومی شخصیات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

نفرت انگیز مہم سے عکرمہ صبری کے حوصلےپست نہیں ہوں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور سپریم اسلامک اتھارٹی کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری کے خلاف شدید اشتعال انگیز مہم ان کے عزم کو نہیں توڑسکتی اور نہ ہی ان کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ دشمن کی شرانگیز مہم کے باوجود وہ بیت المقدس مسجد الاقصیٰ کا دفاع جاری رکھیں گے۔

اہالیان القدس کی بیداری،رباط اسرائیلی عزائم کی راہ میں رکاوٹ:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کرکہا ہے کہ بیت المقدس کے باشندوں کی مضبوط بیداری فلسطینیوں کو کمزور کرنے اور القدس کو کنٹرول کرنے کے لیے قابض اسرائیلی دشمن کے تمام تباہ کن اور مکروہ عزائم کے خلاف ایک ناقابل تسخیررکاوٹ ہے۔

یہودیوں کو القدس میں جائیدادوں کی خریداری روکنے کے لیے اردن متحرک

اتوارکے روز مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے اردن کی بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت القدس کی زمینوں اور جائیدادوں میں یہودیوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے یونین سے قانونی مدد حاصل کی جائے گی۔