جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ راید صلاح

مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کی جنگ ناکامی سے دوچار ہوگی:الشیخ راید صلاح

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے زوردے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ جنگ تباہ ہو جائے گی اور ناکام ہوگی۔

’قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے ناپاک عزائم کامایب نہیں ہوں گے‘

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ آج ہم مسجد اقصیٰ پر دراندازی اور حملوں کے بارے میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ مبارک الاقصیٰ میں تلمودی حاکمیت کے ساتھ مذہبی اسٹیٹس کو مسلط کرنے اور نئی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش ہے

الشیخ راید صلاح کی رہائی سے قبل ان کے والہانہ استقبال کی تیاریاں

سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ رہ نما الشیخ راید صلاح کے استقبال کے لیے زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ وہ اصولوں کی پاسداری کے کیس میں قابض ریاست کی جیلوں میں غیر منصفانہ سزا کاٹنے کے بعد اگلے پیر کو رہا ہونے والے ہیں۔

قبلہ اول کے اور اصولوں دفاع کے لیے جیل کی قید قبول کی: الشیخ راید صلاح

فلسطین کے بزرگ رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی جیل میں ڈالے جانےسے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائے اور دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کی تحریکیں جاری رکھے۔

الشیخ راید صلاح کے خلاف صہیونی پراسیکیوٹر کی خطرناک سازش طشت ازبام

فلسطین کے ممتاز مذہبی رہ نما اور مسجد اقصیٰ کےدفاع کے لیے سرگرم عالم دین، اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کے وکلاء انکشاف کیا ہےکہ صہیونی ریاست کے استغاثہ نے الشیخ راید صلاح کے خلاف ایک خطرناک سازشی منصوبہ تیار کیا ہے۔ وکلاء پینل نے اسرائیل کےاس سازشی منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

الشیخ راید صلاح کی عید کی نماز میں شرکت کی درخواست مسترد کردی گئی

قابض صہیونی حکام نے اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کی طرف سے عید کی نماز کی اجازت سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔ دوسری جانب صہیونی حکام کی طرف سے الشیخ راید صلاح کو گھر پرانٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی اور گھرپر نظر بندی کے ساتھ ان پر ملاقاتوں پربھی بدستورپابندی عاید ہے۔