جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ رائد صلاح

وکلا دفاع کا راید صلاح کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ

فلسطین کے بزرگ رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکلا دفاع نے کہا ہے کہ ان کے موکل کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیل میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کوحراستی مرکز میں حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے۔ حبس بے جا میں رکھنا بھی اذیت دینے اور تذلیل کی ایک شکل ہے۔ وکلا دفاع نے خبردار کیا ہے کہ الشیخ راید صلاح کی زندگی کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پر عاید ہوگی

اسرائیل الشیخ راید صلاح سے کیسے انتقام لے رہا ہے؟

فلسطین کے بزرگ رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکلا دفاع نے کہا ہے کہ ان کے موکل کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیل میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کوحراستی مرکز میں حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے۔ حبس بے جا میں رکھنا بھی اذیت دینے اور تذلیل کی ایک شکل ہے۔

الشیخ رائد صلاح غیرانسانی حالات میں اسرائیلی زندان میں قید ہیں: وکیل

اسرئیلی جیل میں قید فلسطین کے بزرگ رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکیل ایڈووکیٹ خالد زبارقہ نے کہا ہے کہ ان کےموکل کو اسرائیل کے بدنام زمانہ ’ریمون‘ حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں دوسرے قیدیوں سے الگ ایک کال کوٹھڑی میں بند کیا گیا ہے۔ انہیں دوسرے قیدیوں سے ملنے یا خاندان کے کسی فرد کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں اور انہیں اخبارات تک بھی رسائی نہیں دی گئی ہے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی سازش کر رہا ہے: الشیخ راید صلاح

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سازش کے تحت کسی بھی وقت مسجد اقصیٰ کو شہید کرسکتی ہے۔

اپیل مسترد، اسرائیلی عدالت سے الشیخ راید صلاح کو28 ماہ قید کی سزا

اسلامی تحریک کے امیر اور فلسطین کے بزرگ مذہبی رہ نما الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی مرکز عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی 28 ماہ قید کی سزا کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی عدالتوں سے کسی کو انصاف کی توقع نہیں‌رکھنی چاہیے۔ صہیونی عدالتیں ظلم کا دوسرا نام ہیں۔ مگر میں اپنے اور اپنی قوم کے خلاف آنے والے ظالمانہ فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

اسرائیل الشیخ راید صلاح کے معاملے میں نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے بزرگ فلسطینی مذہبی رہ نما اور اسلامی تحریک کے بانی الشیخ راید صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل الشیخ راید صلاح کے معاملے میں کھلے عام نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الشیخ راید صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرنے سے عاری ریاست ہے۔

‘صہیونی ریاست ہر قیمت پر الشیخ راید صلاح کوجان سے مارنا چاہتی ہے’

عشاق نصرت الاقصیٰ کی عوامی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بزرگ فلسطینی رہ نماء الشیخ راید صلاح کی گرفتاری کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ صہیونی ریاست ہرقیمت پر الشیخ راید صلاح سے جان چھڑانا اور انہیں جان سے مارنا چاہتی ہے۔

الشیخ راید صلاح کی سزا ‘سنچری ڈیل’ پرعمل درآمد کا حصہ ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کو دی جانے والی 28 ماہ قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کو سزائے قید امریکا کے مشرق وسطیٰ کے'سنچری ڈیل' منصوبے کا حصہ اور اسے آگےبڑھانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

الشیخ راید صلاح کو سزا القدس کے محافوں‌کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے اسرائیلی عدالت کے الشیخ رایدصلاح کے خلاف فیصلے کو القدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور دفاع کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔

اسرائیلی زندان میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما کے لیے عالم گیر مہم جاری

اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کی حمایت میں جاری مہم کو عالمی اور اسلامی سطح پر غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔