جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ رائد صلاح

صلیبیوں کی طرح صہیونی بھی قبلہ اول پر قبضہ نہیں کرسکیں گے:رائدصلاح

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ اگرصیہونی ایک ہزار سرخ گائے بھی ذبح کرکے ان کا خون مسجد اقصیٰ کی چوکھٹ پر بہا دیں تب بھی اس سے مسجد کی ابدی حقیقت نہیں بدلے گی۔

اسرائیل نے شیخ رائد صلاح کے سفر پر پابندی میں توسیع کر دی

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسلامی جہاد کے سربراہ شیخ رائد صلاح کے سفر پر عاید کردہ پابندی میں توسیع کردی ہے۔ قابض اتھارٹی کا یہ فیصلہ ہفتے کے روز سامنے آیا ہے۔

اسرائیل:بزرگ فلسطینی رہ نما کی بیرون ملک سفر پرپابندی میں توسیع

ہفتے کے روز قابض اسرائیلی قابض حکام نے 1948 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجدید کی ہے۔

مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی، کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں: رائد صلاح

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ راید صلاح نے زور دے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ عرب اسلامی فلسطینیوں کا حق ہے جس میں کسی کی شراکت، سودے بازی یا تقسیم کو قبول نہیں کرتا۔

القدس سے دست برداری خود کشی قبول کرنے کے مترادف:راید صلاح

فلسطین کے ممتازعالم دین مذہبی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کی فتح اور نصرت کی علامت ہے۔ اس سے دست برداری خود کشی کے مترادف ہے۔

بیت المقدس کے فلسطینیوں کی جانب سے القدس کا دفاع قابل تحسین ہے: صلاح

1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام بیت المقدس کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کرنے کی پاداش میں روزانہ کی بنیادوں پر حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں منظم امتیازی سلوک برتا گیا: الشیخ راید صلاح

بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ سال قید سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ان کے دن بہت مشکل گذرے۔ وہ مسلسل مسجد اقصیٰ ، فلسطینی اسیران اور فلسطینی قوتوں کے درمیان پائی جانے والی بے اتفاقی سے پریشان رہتے تھے اور ہر وقت انہی معاملات کے بارے میں سوچتے۔

قبلہ اول کا بزرگ محافظ دہائیوں سے اسرائیلی جبروتشدد کا شکار

سنہ 1948 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ راید صلاح کو کئی دہائیوں سے صہیونیوں کے تعاقب،گرفتاریوں اور دیگر مکروہ ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان میں سے آخری آزمائش 16 اگست 2020 سے شروع ہوئی جس میں انہیں ایک عقوبت خانے میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔

الشیخ رائد صلاح قید تنہائی میں انتہائی غیرانسانی ماحول قید کاٹ رہے ہیں

اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا ہے کہ ان کے موکل کو اسرائیل کےایک بدنام زمانہ قید خانے میں کئی ماہ سے انتہائی غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی پراسیکیوٹر کی راید صلاح کی قید تنہائی میں توسیع کی درخواست

قابض اسرائیلی ریاست کے پراسیکیوٹر جنرل نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی میں چھ ماہ کی توسیع کی درخواستکی ہے۔