چهارشنبه 30/آوریل/2025

الشیخ جراح

بیت لمقدس: یہودی آباد کاروں کا الشیخ جراح میں یو این آر ڈبلیو اے کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس – مرکز اطلاعات فلسطین کل سوموار کو یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے ہیڈکوارٹر […]

اسرائیلی پولیس کا دھرنے دیے فلسطینیوں پرحملہ، چار شہری گرفتار

کل جمعہ کواسرائیلی قابض فوج نے جبری نقل مکانی کے منصوبے کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں ہفتہ وار دھرنے کو کچل دیا اور 4 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کی القدس میں گرفتاریاں، شیخ جراح سےدو کارکن بے دخل

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے ایک خاتون مرابطہ سمیت دو فلسطینی کارکنوں کو بے دخل کردیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ایک تقریب پر حملہ کرتے ہوئے القدس کے باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

الشیخ جراح محلے میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے دو صہیونی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں منگل کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کرکے دو یہودی آباد کار زخمی کردیے اور خود بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔

رمضان سے قبل بیت المقدس کے 80 فلسطینیوں کے مکانات مسماری کا خطرہ

فلسطینی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح اور سلوان کےمقامات پر فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے نئے منصوبے پرغور کررہی ہے۔

آباد کاروں کی حفاظت کے لیے الشیخ جراح اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

اتوار کی سہ پہراسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں اپنے حفاظتی اقدامات کو سخت کرتے ہوئے اسے ایک فوجی بیرک میں تبدیل کر دیا۔ یہ پیش رفت یہودی آباد کاروں اور مذہبی یہودیوں کے نام نہاد "شمعون الصدیق کے مقبرے" کے دورے کے موقع پردیکھی گئی۔

الشیخ جراح کے محاصرے کے لیے اسرائیل کے3 آباد کاری کے منصوبے

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض میونسپلٹی تین آباد کاری کے منصوبے تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن کا مقصد الشیخ جراح اور اس کے آس پاس آباد کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے،اس میں ایک نئی رہائشی عمارت، سیٹلمنٹ یونٹس اور تجارتی عمارتوں کا قیام شامل ہے۔

قابض پولیس الشیخ جراح میں سماجی کارکن کا دفتر مسمار کردیا

کل اتوار کو قابض اسرائیلی میونسپلٹی کے عملے نے پولیس فورس کی حفاظت میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں ایک مقامی سماجی کارکن محمد ابو الحمص کے "علامتی دفتر" کو ہٹا دیا۔

بیت المقدس: الشیخ جراح کے رہائشی سماجی کارکن کو ایک سال قید

اسرائیل کی ایک عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری مراد عطیہ کو سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنےکی پاداش میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مصر کی الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت

جمعرات کو مصری وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت کی۔