
الشیخ یاسین شہید مینارہ نور ہیں، ان کا مشن جاری رکھیں گے:ھنیہ
منگل-23-مارچ-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے بانی رہ نما الشیخ احمد یاسین شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ احمد یاسین فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کے لیے مینارہ نور ہیں۔ ان کی پھیلائی روشنی ہمیشہ قائم رہے گی۔ ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔