چهارشنبه 30/آوریل/2025

السوارکہ خاندان

صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی خاندان پر ڈیڑھ ٹن وزنی بم گرائے

وسط نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے غزہ میں دیرالبلح ایک نہتے فلسطینی خاندان کو رات کو سوتے ہوئے خوفناک بم گرا کرانہیں نیست ونابود کردیا۔ معاصر تاریخ کی اس بدترین بربریت کے نتیجے میں السوارکہ خاندان کے 9 افراد جن میں بچے اور خواتین تھے شہید اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

السوارکہ خاندان کا ایک اور زخمی شہید، شہداء کی تعداد 9 ہوگئی

گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجےمیں السوارکہ خاندان کے 8 افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس خاندان کا ایک اور زخمی گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ 11 زخمی ہیں۔

السوارکہ خاندان کا قتل عام،اسرائیل عالمی عدالت کے شنکنجے میں آئے گا؟

قابض صہیونی ریاست نے نومبر کے وسط میں فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت مسلط کی تو حسب معمول بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس دوران کئی فلسطینی خاندانوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔

غزہ میں السوارکہ خاندان کےاجتماعی قتل کی تحقیقات کی جائیں: یواین مندوب

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے رابطہ کار اور خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک پورے خاندان کے اجتماع قتل عام کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ السوارکہ خاندان کو اجتماعی طورپر موت کی نیند سلانے کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرکے اس میں ملوث فوجی اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے۔

السوارکہ خاندان کا اجتماعی قتل عام صہیونی بربریت کا ثبوت

منگل سے جمعرات کے درمیان قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دکھ اور الم کی ان گنت داستانیں سامنے آئیں۔