پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل

اسرائیل نے جنوبی الخلیل میں چار کنوئیں مسمار کردیے

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے میٹھے پانے کے چار کنوئیں مسمار کردیے۔ یہ چاروں کنوئیں خلۃ الضبع ریزرو میں موجود تھے۔

الخلیل: فلسطینیوں کی سنگ باری سے چار یہودی آباد کار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ قابض آباد کاروں کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

سال2021ء میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 800 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی درندوں کا نہتی خاتون پرسفاکانہ تشدد،خاتون بے ہوش

کل ہفتے کو قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے گرفتار کرنے سے پہلے زدوکوب کیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی

بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع العروب مہاجر کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زہریلی اور آنسو گیس کے استعمال سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی املاک کو مسمار کر دیا

کل منگل کو قابض اسرائیلی افواج نے الخلیل گورنری کے الگ الگ حصوں میں ایک مکان اور پانی کے کنویں کو مسمار کر دیا اور 105 دونم اراضی کو کھود ڈالا۔

فوجی محاصرے میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی مسجد ابراہیمی پر چڑھائی

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی پر صہیونی فوج کی سکیورٹی کے حصار میں ہلہ بولا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اسرائیلی قید سے رہا

کل بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن محمد ماہر بدر کو جن کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے کو ساڑھے 10 ماہ کی حراست اور جرمانے کے بعد رہا کر دیا۔

10 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی کا شاندار استقبال

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی شہری محمود حسن البو کی رہائی کے بعد اس کے آبائی شہر الخلیل میں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی شریف پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔