چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے لیے 42 گھر بنانےکی منظوری

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف انتقامی پالیسی کے تحت یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 42 مکان تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 12 فلسطینی زیرحراست

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم ایک درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں سات سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی جیپ نے فلسطینی نوجوان کچل ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطنی راہ گیر نوجوان کو فوجی گاڑی تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ادھر غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے یطا کا محاصرہ مزید سخت کردیا، تمام داخلی راستے سیل

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے یطا قصبے کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیےہیں جس کے نتیجے میں سوا لاکھ آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تین یہودیوں کی اغوا ، قتل نے آزادی کی کشمکش کو ایک نئی شکل دی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے دو سال قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کے ہاتھوں تین یہودی آباد کاروں کے اغواء اور ان کے قتل کو تحریک آزادی کی کشمکش میں ایک نئی جہت قرار دیتے ہوئے اغواء کاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا ’یطا‘ کے 1 لاکھ 20 ہزار باشندوں کا محاصرہ بدستور جاری

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیلی کے جنوبی قصبے ’یطا‘ کو فوجی علاقہ قرار دیتےہوئے قصبے کا کئی روز سے محاصرہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں یطا قصبے کی ایک لاکھ 20 ہزار نفوس پرمشتمل آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے زیرحراست لڑکی پر اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے 8 ہزاردونم اراضی پرپھیلےباغات اور فصلیں نذرآتش کردیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے نام نہاد مزاحمت کاروں کی تلاش کی آڑ میں روشنی اور آگ پیدا کرنے والے گولوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں دورا قصبے سے متصل فلسطینی باغات اور فصلوں کو آگ لگ گئی۔ ایک اندازے کے مطابق آتش گیر مادے کے باعث لگنے والی آگ نے 8000 دونم رقبے پرپھیلے باغات اور فصلیں جلا کر خاکسترکردیں۔

یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ہے اور وہ یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

اسرائیلی فوج کا سات فلسطینی گرفتار، شہید کےگھر میں لوٹ مار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور بیت المقدس میں سوموار کو اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی کے گھر سے نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد گھرمیں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی ہے۔