
قابض اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی
منگل-4-اکتوبر-2022
ابراہیمی مسجد الخلیل کی اسرائیلی قابض اتھارٹی کی سرپرستی میں بد ترین بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا بھی ارتکاب کیا ۔ انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قابض اتھارتی کی اشیر باد سے مسجد ابراہیمی میں رات کے وقت ڈانس پارٹی اور کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ اس دوران بد بخت انتہا پسند یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے اندر ہی شراب بھی پیتے رہے۔