جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل

’اولاد کی نعمت سے محرومی نے قرآن سے تعلق جوڑ دیا‘

عموما اولاد کی نعمت سے محروم لوگ حالات سے مایوس ہوکر دین ودنیا سے بے زار ہو جاتے ہیں مگر فلسطین کی ایک عمر رسیدہ خاتون نے اولاد کی محرومی کو مایوسی کے بجائے اللہ سے تعلق جوڑنے کتاب اللہ سے رشتہ مضبوط بنانے کا ذریعہ بنا لیا۔

صہیونی ریاست کے مظالم جاری، مزید درجنوں فلسطینی گھرکی چھت سے محروم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے ایک تازہ انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے 8 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد گھر کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زمینی اور فضائی کارروائی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ پر منگل کو اسرائیلی فوج نے بہ یک وقت غیرمسبوق زمینی اور فضائی کارروائی کرکے کم سے کم دس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے الفوار کیمپ کا محاصرہ شروع کر رکھا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہودی شرپسند نے فلسطینی شہری کو بکریوں سمیت گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز ایک یہودی آباد کار نے شاہراہ عام پر بکریوں کو لے کرگھر لوٹ نے والے ایک فلسطینی شہری کو اس کی بکریوں سمیت کچل ڈالا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگیا۔

الخلیل: اسرائیلی فوج کے نام نہاد آپریشن میں القسام کا کارکن شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سات گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان مزاحمت کار کو شہید اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی عدالت کا 100 ایکڑ فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کا حکم

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوبی قصبے یطا میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 100 ایکڑ اراضی قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی سپریم کورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی اسرائیلی ریاست کی ملکیت ہے اور اسے صہیونی ریاست کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیل کا الخلیل شہر کے گرد کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کا محاصرہ مزید سخت کرنے کے لیے شہر کے گرد 42 کلو میٹر کے علاقے پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الخلیل شہر جسے صہیونی فوج نے کھلی جیل میں تبدیل کر دیا

نام نہاد سیکیورٹی وجوہات اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے تعاقب کی آڑ میں صہیونی فوج آئے روز فلسطینی شہروں کا محاصرہ کر کے مقامی فلسطینی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دیتی ہے۔ بعض اوقات فلسطینی شہروں کا محاصرہ کئی کئی روزتک جاری رہتا ہے۔

یہودی آباد کار گیارہ سالہ فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند کر فرار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر سوموار کے روز ایک یہودی آباد کار نے اپنی کار دانستہ طورپر ایک فلسطینی بچے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو روندنے کے بعد یہودی شرپسند موقع سے فرار ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل شہر کی ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی روز سے جاری محاصرے کے نتیجے میں مقامی شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔