
صہیونی فوج نے الخلیل کا پورا ٹاؤن ’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل
پیر-31-اکتوبر-2016
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’سعیر‘ قصبے کو ملٹری زون قرار دے کرقصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ قصبے کے اہم مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔