جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، الخلیل تعمیراتی کمیٹی کے پانچ کارکن گرفتار

اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تعمیراتی شعبے میں سرگرم سرکاری کمیٹی کے پانچ ارکان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

انتفاضہ القدس کے دوران 268 فلسطینی شہید،الخلیل شہر سر فہرست

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے دسمبر 2016ء تک فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران صہیونی ریاستی دہشت گردی میں 268 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں اسلحہ فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرنے والی ایک فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے الخلیل سے رکن مجلس قانون ساز ڈاکٹر سلھب کو گرفتار کر لیا

اسرائیل نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر عزام سلھب کو سوموار کے روز علی الصباح گرفتار کر لیا۔ تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن مجلس قانون ساز منتخب ہونے والے 62 سالہ ڈاکٹر سلھب کو جنوب غرب اردن کے شہر الخلیل کی الحاووز فرسٹ کالونی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی، فلسطینی اسیر کی اہلیہ کو گھر سے اٹھالیا

قابض صہیونی فوج کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیل میں پابند سلاسل فلسطینی اسیر جاد سلطان کی اہلیہ کو اس کےگھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

صہیونی فوج نے الخلیل کا پورا ٹاؤن ’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’سعیر‘ قصبے کو ملٹری زون قرار دے کرقصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ قصبے کے اہم مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی شہری گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے، جس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سےحملے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی شہری کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کیا ہے۔

فلسطین میں سونے کی صنعت، معاشی آزادی کا اہم سنگ میل!

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی کئی نسبتیں اس کی تاریخی، تہذیبی، اسلامی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہاں کے باسی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیاب خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ کاری گری اور اپنی کمال ماہرانہ ہنر مندی میں بھی ید طولیٰ رکھتے ہیں

قابض صہیونی فوج کی منظم دہشت گردی،15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں تاریخی بازار بندوق کی نوک پر بند کرادیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی بازار’’القزاوین‘‘ کا فلسطینی بازار ایک بار صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کا شکار ہوا ہے۔ گذشتہ روز صہیونی فوج نے القزاوین بازار میں موجود فلسطینی شہریوں کی دکانیں زبردستی بند کرادیں اور یہودی آباد کاروں کو بازار میں گھومنے کی کھلی اجازت دے دی گئی۔