پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل

فلسطینیوں پرحملے کی کوشش کے دوران یہودی آباد کار کی دھنائی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز ایک یہودی آباد کار اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس نے ایک فلسطینی نوجوان پر حملے کی ناکام کوشش کی۔ اس دوران دوسرے فلسطینی نوجوان موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں یہودی شرپسند کی خوب دھنائی کی۔

منشیات کا صہیونی اژدھا الخلیل کے نوجوانوں کو نگلنے لگا!

فلسطینی قوم قابض صہیونی ریاست کی ہمہ نوع دہشت گردی کا شکارہیں۔ بندوق اور طاقت کے استعمال میں فلسطینیوں کو مغلوب کرنے کی سازشیں ناکام ہونے کے بعد صہیونی دشمن نے فلسطینی قوم پر ایک نیا وار کیا ہے۔ یہ نیا حملہ توپ کے گولے، میزا اور یا بم سے کہیں زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہے کیونکہ اس سنگین واردات کا ہدف فلسطینی قوم کی نئی نسل ہے۔ صہیونی ریاست فلسطینی قوم کو منشیات کا عادی ، نشئی اور بھنگی بنانے کی سازش میں پیش پیش ہے۔

الخلیل:سڑک کی بندش کے خلاف فلسطینی 17 سال سے سراپا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی ریاست نے جہاں جگہ جگہ یہودی بستیاں اور دیوار فاصل تعمیر کرکے فلسطینی آبادی پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے وہیں کئی فلسطینی آبادیوں کو ملانے والی شاہرائیں بند کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی آبادی کو شدید سفری دشواریوں کا سامنا ہے۔

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں غرب اردن سے فلسطینی لڑکا گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو قبضے میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا لڑکا فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

فلسطین میں دل سے جڑے جڑواں بچوں کی پیدائش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے ایک اسپتال میں دو جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں جن کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں جبکہ بقیہ جسم الگ ہے۔

’حرم ابراہیمی میں شراب و کباب ،ناچ گانے، شادی بیاہ کی محافل‘

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اسلامی تاریخ میں تا قیامت اپنی مذہبی اہمیت کے حوالے سے کرہ ارض پر چمکتا رہے گا کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت ابراہیم خلیل اللہ مبعوث ہوئے اور اسی سرزمین میں آسودہ خاک ہیں۔ مسجد ابراہیمی کی تاریخ کا آغاز جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس شہرمیں ایک سیاسی پناہ گزین کی حیثیت سے آمد کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کئی سال تک یہاں ایک مہمان کی حیثیت سے مقیم رہے۔ ابراہیم خلیل اللہ کے نام سے نسبت ہونے کی بدولت یہ شہر’’مدینۃ الخلیل‘‘ قرار پایا۔ یوں یہ جگہ آج سے 3800 سال قبل ایک مقدس مقام کا درجہ پانے کے بعد تا قیامت اہل ایمان کے لیے مرجع خلائق قرار پائی۔

صحابی رسول کے نام وقف اراضی چرچ کو الاٹ کرنے پر محمود عباس کٹہرے میں!

فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع صحابی رسول حضرت تمیم الداری کے نام وقف املاک ایک عیسائی عبادت گاہ [چرچ] کے لیے دینے پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے خلاف عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

یہودی آبادکارپرچاقوحملےکاالزام، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےفلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔

غرب اردن: فلسطینی حکومت کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا دھاوا، توڑپھوڑ

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم فلسطینی حکومت کے ایک ریجنل ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا، عملے کو زدو کوب کیا اور تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی گئی۔

غرب اردن یہودی آباد کار فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر فرار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعرات کی شام بیت امر کے مقام پر ایک یہودی آباد کار اپنی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نوجوان کو روند کر فرار ہوگیا۔