شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل

اسرائیلی فوج کا الخلیل کے حلحول پل پر ناکہ، تلاشی

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے شمالی داخلی راستے پر موجود حلحول پل پر ایک فوجی ناکہ لگا کر ٹریفک روک دی۔

’یونیسکو‘ نے الخلیل پربھی اسرائیل کا تسلط باطل قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے فلسطین میں دریائے اردن کے کنارے کے جنوب میں واقع تاریخی شہر ’الخلیل‘ کو اسلامی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس پر صہیونی ریاست کے تسلط کو باطل قرار دیا ہے۔ یہ شہر جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے مشہور ہے اور سے مذہبی پہلو سے بھی غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الخلیل کو ’شہر نبی ابراہیم‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کر رہا تھا۔

القدس اور الخلیل کا معاملہ دوبارہ ’یونیسکو‘ میں زیربحث لانے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ میں فلسطین کے تاریخی شہروں مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ الخلیل پر آئندہ ماہ دوبارہ تندو تیز بحث کا امکان ہے کیونکہ جولائی میں ان دونوں فلسطینی شہروں کی تاریخی، مذہبی اور مالکانہ حیثیت پر دوبارہ رائے شماری کی جائے گی۔

انگور کے پتوں سے تیار ہونے والا مقبول ترین فلسطینی پکوان

مشہور ہے کہ انگورفلسطین کی پیداوار ہے۔ انگور کے جتنے استعمالات فلسطین میں اہل فلسطین کے ہاں پائے جاتے ہیں دنیا کے کسی دوسرے خطے میں شاہد ہی ہوں۔ انگور اور اس کے پتوں کے کئی دوسرے استعمالات میں اس کےپتوں سے فلسطین کا تیسرا مقبول اور مشہور ترین پکوان بھی تیار کیا جاتا ہے۔

مئی میں مسجد ابراہیمی میں 65 بار اذان پر صہیونی پابندی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام65 بار اذان سے محروم رہی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہیدہ کی یادگاردوبارہ مسمار کرڈالی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نصب کی گئی ایک کم عمر فلسطینی شہیدہ بیان عسیلہ کی یادگاردوبارہ مسمار کرڈالی۔ شہیدہ کی یادگار گذشتہ اپریل میں بھی مسمار کی گئی تھی مگر فلسطینی شہریوں نے اسے دوبارہ بنا لیا تھا۔

غرب اردن کے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کا نیا کنٹرول ٹاور قائم

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جنوبی قصبے دورا کی وادی الشاجنہ کالونی کے داخلی راستے پر ایک نیا کنٹرول ٹاور قائم کیا ہے جس کا مقصد فلسطینی شہریوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنا ہے۔

یہودی شرپسند نے فلسطینی شہری گاڑی تلے کچل ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی شرپسند نے 35 سالہ فلسطینی شہری غسان المحتسب کو اپنی گاڑی کی ٹکر سے کچل کر شدید زخمی کردیا۔

اسرائیل کی ’مستعربہ فورس‘ نے پانچ فلسطینی شہری اغواء کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ’مستعربہ فورس‘ نے پانچ فلسطینی شہریوں کو تشدد کے بعد اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔