شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل

مسجد ابراہیمی: یہودی آباد کار نے فلسطینی بچہ گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی مسجد الابراہیمی شریف کے قریب ایک یہودی شرپسند نے پانچ سالہ فلسطینی بچی کار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

یہودی شرپسندوں کا فلسطینیوں کےگھروں پر دھاوے،معمر شہری پر تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی شر پسندوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پرچھاپے مارے ، گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور لوٹ مار کی۔

بیگ میں چاقو رکھنے کا الزام، اسرائیل نے تین فلسطینی بہنیں گرفتار کرلیں

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک کارروائی کے دوران تین سگی بہنوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

’رہائی یا شہادت‘ ۔۔۔ بستر مرگ پر بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حالت مشوش

اسرائیلی جیل میں مسلسل 18 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی رہ نما الحاج رزق الرجوب کی حالت غیر معمولی حد تک تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج کا دھاوا، سابق فلسطین اسیر کی نئی گاڑی ضبط کرلی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران سابق فلسطینی اسیرکے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گھر میں کھڑی گاڑی ضبط کرلی۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی یونیورسٹی پر دھاوا، طالبعلم زیر حراست

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں واقع العروب مہاجر کیمپ کی فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی پر چھاپا مارا اور یونیورسٹی سے ہسپتال منتقل ہونے والے فلسطینی طالبعلم کو ایمبولینس سے حراست میں لے لیا۔

فلسطینی نے پرانی کلاسیکی کاروں میں نئی روح پھونک دی!

فلسطین کے ایک مقامی ہنرمند شہری نے ناکارہ ہونے والی پرانی کاروں کو دوبارہ استعمال میں لانے کا فن ایجاد کرکے حیران کردیا ہے۔45 سالہ فلسطینی عمر الخلیلی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کی جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ الخلیلی پرانی گاڑیوں کے شوقین ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کلاسیکی کاروں کی نمائش میں شرکت کی بتایا کہ وہ پرانی ناکارہ کاروں کو دوبارہ کارآمد بنانے میں سرگرم ہیں۔

سترہ سال سے بند سڑک کھلوانے کے لیے فلسطینیوں کا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں 17 سال سے بند کی گئی ایک سڑک کے کھلوانے کے لیے فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز احتجاجی جلوس نکالا تو قابض فوج نے حسب معمول نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کےقریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایمبولینس سے زخمی فلسطینی کو اغواء کرلیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ہلال احمرفلسطین کی ایمبولینس میں سوارایک زخمی فلسطینی شہری کو گاڑی سے اتار نے کے بعد حراست میں لے لیا۔