جمعه 02/می/2025

الخلیل

اسرائیلی بس تلے کچلا جانے والا فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت اولا کے مقام پر چند روز قبل اسرائیلی بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج کی دو فلسطینی بھائیوں کے گھروں میں لوٹ مار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں کے گھروں میں گھس کر 20 ہزار شیکل کی خطیر رقم لوٹ لی۔

فلسطینی اور ترک باشندوں کا اندرون الخلیل اور مسجد ابراہیمی کا دورہ

فلسطینی اور ترک شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اندرون الخلیل اور مسجد ابراہیمی کا دورہ کیا۔ فلسطینی اور غیر ملکی شہریوں کی جانب سے ان مقامات کے دوروں کا مقصد اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مقامات کو یہودیانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں مزید بیرئیر کھڑے کر دئیے

فلسطینی ریسرچ سنٹر برائے اراضی کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں نئے فوجی ناکے تعمیر کر دئیے ہیں جس کے بعد الخلیل میں ناکوں کی کل تعداد 31 ہوگئی۔

یہودی شر پسندوں نے فلسطینی پرچم نذر آتش کردیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلل میں یہودی شرپسندوں کے ایک گروپ نے مذہبی تہوار’الشعلہ‘ کی خوشی میں نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذر آتش کرڈالے۔

غرب اردن: دو فلسطینی بچے سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق

فلسطین کے شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں حالیہ طوفانی بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں دو کم سن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے الخضوری یونیورسٹی سیل کردی، طلباء پر تشدد

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی سیل کرنے کے بعد جامعہ کے طلباء اور عملے کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے الخضوری یونیورسٹی سیل کر دی، طلباء پر تشدد

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی سیل کرنے کے بعد جامعہ کے طلباء اور عملے کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیل کا الخلیل میں فلسطینیوں کو سات گھر مسمار کرنے کا نوٹس

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی شہریوں کے سات گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے سیکڑوں کنال اراضی غصب کرلی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر سیکڑوں کنال فلسطینی اراضی غصب کرکے مقامی فلسطینیوں کو قیمتی اراضی سے محروم کردیا۔