جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل کا محاصرہ

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کا دھاوا، طولکرم میں کالونی بنانے کی کوشش

جمعہ کے روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج کی موجودگی میں الخلیل کے جنوب میں دورا قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں کی املاک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

یہودی آباد کاروں کی سکیورٹی کے لیے مسجد ابراہیمی سیل

بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا۔ بدھ اور جمعرات کو یہودی آباد کاروں کی سرکاری تعطیلات کے دوران یہودی شرپسندوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لیے مقدس مقام کو بند کیا گیا۔

آباد کاروں کا الخلیل میں نئی بستی کے قیام کے لیے فلسطینی ارضی پر قبضہ

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں نے "کرمئیل" بستی کی باڑ کے باہر خیمے لگائے اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے بعد وہاں پر بستی بسانے کی کوشش شروع کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے گھر کا داخلی دروازہ ویلڈ کر کے خاندان کو محصور کر دیا

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کا مرکزی دروازے پر لوہے کے جوڑ لگا کر دروزہ دائمی طور پر بند کر دیا اور خاندان کو اندر محصور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے شہر الخلیل کی شہدا گلی میں اسرائیلی فوج نے گھر کے اندر داخل ہونے کے بعد مرکزی دروازے کو لوہے کے جوڑ لگا کر دائمی طور پر بند کر دیا۔

الخلیل:سڑک کی بندش کے خلاف فلسطینی 17 سال سے سراپا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی ریاست نے جہاں جگہ جگہ یہودی بستیاں اور دیوار فاصل تعمیر کرکے فلسطینی آبادی پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے وہیں کئی فلسطینی آبادیوں کو ملانے والی شاہرائیں بند کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی آبادی کو شدید سفری دشواریوں کا سامنا ہے۔