چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل میں اسرائیلی حملے

یہودی آبادکاروں کا الخلیل میں تاریخی مسجد پر دھاوا

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے پرانے شہر کی ایک تاریخی مسجد پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی فوج نے مکان مسمار کردیا، زیتون کے100 پودے تلف

کل بدھ کوصہیونی قابض حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں ایک مکان کو مسمار کیا اور پھل دار درختوں کے 100 پودے اکھاڑ پھینکے۔

الخلیل میں مسلح آباد کاروں کا فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملہ

جمعہ کی شام مسلح​یہودی آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کی بچوں کو گاڑیوں تلے کچلنے کی کوشش

کل بدھ کو ایک آباد کار نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں چار بچوں کو روندنے کی کوشش کی، جب کہ آباد کاروں نےمسجد ابراہیمی کے قریب ایک اشتعال انگیز پارٹی کا انعقاد کیا۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں منگل کی صبح سے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کی جانے والی نئی خلاف ورزیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا، جو کہ ایک زرعی کمرے کو مسمار کرنے، زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے اور زمینوں پر بلڈورز چڑھانے کے واقعات پر مشتمل تھا۔

الخلیل اور جینن میں پتھراؤ اور جھڑپوں میں ایک آباد کار زخمی

جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے وسط میں واقع باب الزاویہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کی فلسطینی مکینوں کے درمیان ہفتے کی شام جھڑپوں کے دوران سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں بھی فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

جنین اورالخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع گاؤں رمانہ میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی شام متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کی آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینیوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج نے پتھر کی سیڑھیاں اور فٹ پاتھ مسمار کردیے

کل پیر کو قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمال مشرق میں بیت عینون کے علاقے میں پتھر سے بنی سیڑھیوں اور فٹ پاتھ کو مسمار کردیا۔

قابض فوج کا رام اللہ کے الطیرہ محلے پر دھاوا، شہریوں پر تشدد

اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں طیرا محلے کے مضافات پر دھاوا بول دیا اور مسافر یتا اور جنوبی الخلیل کے پہاڑوں پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی نشانہ باز کی یہودی آباد کاروں کی کار پر فائرنگ

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہر فلسطینی نشانہ باز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریات اربع کالونی کے قریب یہودی آباد کاروں کی ایک کار پر گھات لگا کر حملہ کیا تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔